مہدی حسن مقام اخلا ق حسنہ کے مالک تھے : مولانا محمد رضا ایلیا

 





التفات گنج 10: التفات گنج ، ضلع امبیڈکر نگر کی معزز و معتبر شخصیت جناب مہدی حسن (مقادم) مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال ہو گیا ۔مولانا محمد رضا ایلیا مبارکپوری نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم مہدی حسن (مقادم) نے ہمیشہ میرے والد کے انتقال کے بعد شفقت پدری کا عدمی احساس ہونے نہیں دیا۔مرحوم حسن ہمیشہ سچائی ، حوصلہ افزائی اور مفید مشوروں سے میری زندگی کو کامیاب و کامران بنانے میں سرگرم عمل رہے۔میں ان کے احسانات تاحیات میں فراموش نہیں کر سکتا ۔
مولانارضا ایلیا نے مزید کہا کہ مرحوم مہدی حسن ( مقادم) انجمن عباسیہ کے اہم رکن تھے ، صف اول کے ما تم دار نیز ہمیشہ انجمن عباسیہ کے فروغ کے لیے کو شاں رہتے تھے ۔انجمن ہائے ماتمی کی حوصلہ افزائی ان کا مقصد اولیٰ تھا مرحوم ایک بہترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ہر دلعزیز شخصیت بھی تھے ۔مقامی مولانا تفسیرحیدر نے تعزیت پیش کر تے ہوئے کہاکہ مرحوم مہدی حسن( مقادم) بیدار ضمیر انسان تھے ۔ہمیشہ لو گوں کی فلا ح و بہبود کے لیے کوششیں کرتے رہے ۔ مرحوم مہدی حسن خوش اخلا قی اور انصاف پسندی کے وجہ سے عوام میں مقبول رہے ۔ مرحوم میرے روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ دعا اور حوصلہ افزائی کی۔ پرودگار عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے ، جو ار معصومینؑ میںجگہ عنایت فرمائے اور غمزدہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کی نماز جنازہ مولانا تفسیر حیدر نے پڑھائی اور مقامی قبر ستان میں سپر دک خاک کیا گیا ۔
مرحوم نے کے وارثین میں ایک بیٹاایک بیٹی اور اہلیہ ہیں۔معلوم ہو کہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے سوئم کی مجلس کل11ستمبر 2020کو 10بجے مرحوم مہدی حسن (مقام ) غریب خانہ پر ہوگی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی