پائیدار ترقی اور گرین اِنرجی کے موضوع پر پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کی جانب سے ’پائیدار ترقی اور گرین اِنرجی‘ کے موضوع پر اے آئی سی ٹی ای ٹریننگ اینڈ لرننگ اکیڈمی (اٹل) کے تحت پانچ روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا جس میں اے آئی سی ٹی ای سے تعلیم شدہ اداروں کے اساتذہ، ریسرچ اسکالر، اعلیٰ کورسوں کے طلبہ، حکومت و صنعت اور انتظامیہ سے وابستہ افراد اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل 200 افراد شریک ہوئے۔ 
 پروگرام کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد ریحان نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اے ایم یو کیمپس میں گرین اِنرجی اور توانائی تحفظ اقدامات اپنانے پر پورا زور دے رہے ہیں اور اسی کے اعتبار سے یہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس کے شرکاءکو اے ایم یو کے کامیاب تجربات سے واقف کرایا گیا۔ 
  فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد اے آئی سی ٹی ای نے براہ راست کیا تھا جس کے مہمان خصوصی اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر انل ڈی سہسرابُدھے تھے، جب کہ اے ایم یو کی نمائندگی پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ (پرنسپل، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی) اور ڈاکٹر محمد ریحان (شعبہ ¿ الیکٹریکل انجینئرنگ) نے کی۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر سفیان بیگ نے قومی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اے ایم یو کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 
 پانچ روزہ پروگرام میں اے ایم یو سمیت آئی آئی ٹی دہلی ، دَ اِنرجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ٹیری)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی، نالندہ یونیورسٹی، پی ڈی پی یونیورسٹی آف گجرات، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا، وزارت جدید و قابل تجدید توانائی وغیرہ کے ماہرین نے خطبات پیش کئے ۔ مسٹر محمد زاہد (اسسٹنٹ پروفیسر) پروگرام کے معاون کوآرڈنیٹر تھے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی