وزیر اعلیٰ نے یوم عالمی سیاحت کے موقع ریاست کے با شندوں کو مبارک باد پیش کی


 


 






ریاست کے 18744 کنٹینمنٹ زون میں سے 1198 کے تحت 1338315 گھروں میں سے 7450872 افراد کی شناخت کی گئی
ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم نے آج
 جمنا ایکسپریس وے پر فلم سٹی کا معائنہ کیا
لکھنو ¿: 27 ستمبر 2020
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں پریس کے نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے آج یوم عالمی سیاحت کے موقع پرریاست کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے نظریہ سے ہماری ریاست بہت بڑی ہے۔ ریاستی حکومت نے سیاحت سے وابستہ بہت سے کاموںکو کرایا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیکٹر روزگار ، ٹرانسپورٹ ،پاسپلٹی ،ہینڈی کراف اورانفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سے منسلک ہوا ہے ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی ذریعہ سے دفعہ 188 کے تحت 230403 ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 434781 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 16518289 گاڑیوں کی چیکنگ میں 74365 گاڑیاں سیز کی گئیں۔ چیکنگ مہم کے دوران 861770726 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری خدمات کے لئے کل 439591 گاڑیوں کو پرمٹ جاری کی گئی ۔ کا لا با زار ی اور جمع خوری کرنے والے 1257لوگوں کے خلا ف 930ایف آئی آر درج کر تے ہوئے 448 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے ۔ جب کہ فیک نیوز کے تحت اب تک 2640 معاملوں کی نشاندہی کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور 27 ستمبر کو ٹویٹر کے کل 03 معاملوں کو زیر غور لایا گیا ہے اور سائبر سیل کو ضروری کارروائی کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں 105 ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 76 معاملات میں متنازعہ آئی ڈی پوسٹ کوڈلیٹ کرایا گیا ۔اور 03 معاملات میں اکاو ¿نٹ ہولڈ ر کے ذریعہ پوسٹ ڈلیٹ کر اور معافی نامہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 147 مقدمات میں یو آر ایل لنک آئی ڈی پوسٹ ڈلیٹ پایاگیا ہے اور 389 معاملات میں کارروائی چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 18744 کنٹینمنٹ زون میں کے1198تھانوں کے تحت 1338315 مکانوں کے 7450872 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ ان کنٹینمنٹ زون میں کورونا مثبت لوگوں کی تعداد 49014 ہے۔انسٹی ٹیشونل کوارنٹائن کیے گئے افراد کی تعداد 31687 ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری کاموں سے وابستہ 18.25 لاکھ مزدوروں ، شہری علاقوں کے 8.91 لاکھ مزدوروں اور دیہی علاقوں میں 6.74 لاکھ بے سہارا افراد کو 1000-1000 روپے کی بنیاد پرکل 33.90 لاکھ افراد کو 339.05 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیری کاموں سے وابستہ 17.14 لاکھ مزدوروں کو دوسری قسط کی بھی ادا ئیگی کردی گئی ہے۔ ریاست کے پرسنل پروڈکٹیوایکیپمنٹ اور ماسک سمیت 97 یونٹیں کام کررہی ہیں۔ ریاست میں 1127 فلور مل ، 503 آئل مل اور 357 دال مل چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 کے سلسلے میں دفتر راحت کمشنر میں ریاستی سطح پر قائم انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر کنٹرول سنٹر کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1070 پر موصول 120198 میں سے 119828 کالوں کا تصفیہ کر دیا گیا ہے ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت موثر کارروائی کی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت 3160 گینگ چارٹس کو ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ منظوری دی گئی ہے۔ 1405 چارج شیٹ عدالتوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ ان معاملات میں سے 463 مقدموں کو عدالتوں نے منظور ی دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت 757 گینگ کیسز اٹھائے گئے ہیں ، جن سے دفعہ 14 کے تحت 351 کروڑ 59 لاکھ املاک ضبط کی گئی ہے ۔ جناب اوستھی نے آج جمنا ایکسپریس وے میں فلم سٹی کا معائنہ کیا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ کوویڈ۔19 ٹیسٹ کا کام ریاست میں تیز رفتار سے جاری ہے۔ کل ایک دن میں ریاست میں اب تک سب سے زیا ہد 157710 سمپل کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک کل 9625076 سمپل کی جانچ کی گئی

ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے انفکشن سے متاثر 4403 نئے معاملے آئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 325888 افراد کا مکمل علاج کر ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔ریاست میں گزشتہ 24گھنٹے میں5656 افراد کا علاج ہو چکا ہے ۔ریاست میں ریکوری کا فیصد اب تک بڑھ کر 84.19 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں55603 کورونا کے معاملے ایکٹیو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم آئسولیشن میں 27826 افراد موجود ہیں ، جن میں سے اب تک کل 205846 ہوم آئیسولیشن میں سے 178020 افراد ہوم آئسولیشن کی مدت مکمل کر چکے ہیں ۔
جناب پرساد نے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں 3564 افراد اور سیمی پیڈ ایل ون پلس میں 136 افراد علاج کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرویلانس ٹیم کے ذریعے 122938 علاقوں میں385822 سرویلانس ٹیموں کے ذریعہ 25246927 گھروں کے 125369388 آبادی کا سروے کیا گیا ہے ۔





جدید تر اس سے پرانی