وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جونپور اوردیوریا کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کومعنون اور سنگ بنیاد رکھا



   لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جونپور اور دیوریا کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹ عوام کومعنون اور سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعلیٰ کے ذریعہ ضلع جونپور کی تقریبا 36 کروڑ 47 لاکھ روپے کی لاگت سے36پروجیکٹ عوام کو معنون اور تقریبا 91 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 44 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ضلع دیوریا کے 28 پروجیکٹ عوام کو معنون کئے۔ یہ پروجیکٹ تقریبا 82 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے 131 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کی تعمیر پر 382 کروڑ 84 لاکھ روپئے سے زیادہ کی رقم خرچ ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پرضلع جونپور اور دیوریاکی ترقی سے متعلق متعدد اعلانات بھی کیے۔ انہوں نے کلیچ آباد میں دریائے گومتی پر پل کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پل راجہ یادویندر دت دوبے کے نام پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سکرارا سے شیرواں تک سڑک کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اس کا نام سائنس دان جناب لال جی سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے نشاد راج گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کا اعلان بھی کیا ہے۔ انہوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر سکرارا کو 100 بستروں کا ایک اسپتال بنانے اور اس کا نام سائنس دان جناب لال جی سنگھ کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ضلع دیوریا کے ایم ایل اے آنجہانی رکن اسمبلی جن مے جئے سنگھ کی یاد میں ایک پارک کا نام رکھا جائے گا۔ انہوں نے مجاہد آزادی شہید رام چندر ودیاتھی کے نام پر ایک میوزیم اور مجاہد آزادی شہید سونا سنار کے نام پر دریائے گندک پر ایک پل تعمیرکرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی