شعبہ فلسفہ کے استاد بودھیندر کمار نے ویبینار میں آن لائن خطبہ پیش کیا


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ فلسفہ کے اسسٹنٹ پروفیسر بودھیندر کمار نے ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر یونیورسٹی، آگرہ اور شری ٹیکا رام کنیا مہاودیالیہ ، علی گڑھ کے اشتراک سے ’نئی تعلیمی پالیسی 2020‘ پر منعقدہ ویبینار میں آن لائن خطبہ پیش کیا۔ 
 اخلاقیات اور نئی تعلیمی پالیسی کے عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر بودھیندر کمار نے کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ایسے شہری پیدا کرنا ہے جو آئین ہند کے اعتبار سے ملک و قوم کی تعمیر میں اپنا رول ادا کرسکیں۔ انھوں نے اخلاقیات کے مختلف نظریات، فیصلہ سازی میں اس کے کردار اور طلبہ کے اندر قدروں کے احساس کی اہمیت پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انھوں نے طلبہ اور اساتذہ کے اندر قدروں کو پروان چڑھانے میں کسی حکومت کو پیش آنے والے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے مراقبہ و استغراق ، پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر فروغ کو نصاب کا لازمی جز بنانے پر زور دیا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی