وزیر اعلیٰ نے زرعی سائنس مرکز ہاپڑ کے ایڈمنسٹریٹوبلڈنگ عوام کو معنون کیا


ر زرعی سائنس مرکز سنبھل ، بلند شہر اورمراد آباد (دوئم) کے ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کا سنگ بنیادرکھا
ہمارا کسان ترقی یافتہ کسان ہے وہ نئی تحقیق چاہتا ہے: وزیر اعلیٰ
   لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ورچوئل کے ذریعہ زرعی سائنس مرکزہاپڑکے ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ عوام کو معنون اورزرعی سائنس مرکز سنبھل ، بلندشہر اور مراد آباد (دوئم) کے ایڈمنسٹریٹو بلڈںگ کا سنگ بنیاد رکھا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا کسان ترقی یافتہ کسان ہے وہ نئی تحقیق چاہتا ہے۔ نئے طور طریقے کے ساتھ اپنی کھیتی کو آگے بڑھانا چاہتاہے ، لیکن اسے نئے طریقے کون بتائے گا۔ یہ اس کے سامنے ایک سوال بنا رہتا ہے۔ گزشتہ 03 برسوں میںزرعی سائنس مراکز کی نئی کڑی نے کاشتکاروں کو جدید تکنیک کے ساتھ انہیںاعلیٰ قسم کا بیج مہیا کرانے میں مدد کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ہر کسان کو اس کی پیداوار کا کم سے کم سہارا قیمت حاصل ہوسکے اس پر زور دیا گیا۔وزیر اعظم فصل بیما اسکیم ،وزیر اعظم زرعی آبپاشی اسکیم سے کسان مستفید ہورہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہر کسان کووزیر اعظم کسان سمان ندھی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب کسان 'ون نیشن ، ون مارکیٹ' کے نئے دور کی جانب جا رہا ہے جہاں وہ اپنی پیداوار کو ملک کے اندر کہیں بھی فروخت کرنے کے لئے پوری طرح آزاد ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت اسے کم سے کم سہارا قیمت کی ضمانت بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صحت مند مقابلے کو آگے بڑھانا ہی ہوگا۔ اگر کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے تو ہمیں زرعی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کو کھلے ذہن کے ساتھ قبول کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کسی بھی شعبے میں پیچھے نہ رہیں ، اس کے لئے ریاست کی سبھی زرعی یونیورسٹیوں اور سبھی زرعی سائنس مراکز اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو گذشتہ 03 برسوں میں 01 لاکھ 05 ہزار کروڑ روپے کی گنا قیمت کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ہم نے کورونا مدت میں ریاست کے کسانوں کے مفاد میں کیے گئے کاموں کو بھی دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش واحد ریاست ہے جس نے لاک ڈاو ¿ن کے دوران اپنی 119 شوگر ملوں کوحفاظت کے ساتھ چالو رکھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے زراعت سے متعلق منظور شدہ بل کاشتکاروں کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کسی بھی معاملے میں کم سے کم سہارا قیمت دینا جاری رکھے گی اور اس کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرے گی۔ زرعی سائنس مرکز کھیتی باڑی کی بہتری کے لئے مستقل جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس سے کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئی ہے۔
اس موقع پر وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زرعی سائنس مراکز کے ذریعہ تکنیک کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کو زیادہ سے زیادہ قائم کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ،وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچروصنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر برائے زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائرکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی