وزیر اعلیٰ نے’قومی تغذیہ ماہ‘ کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام کو خطاب کیا

 



’قومی تغذیہ ماہ ایک قومی پروگرام‘جس کا مقصد ملک کو خوشحال بنانا ہے: وزیر اعلیٰ
-لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اورمستحکم ملک کی تعمیر کے لئے غذائی فراہمی ضروری ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ خواتین اور بچوںکے تغذیہ کے لئے متعدد پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ملک میں بچوں اور خواتین میں سوئے تغذیہ کے مسئلے کو حل کرنے پر خصوصی توجہ ہے۔ اس کے پیش نظر’قومی تغذیہ ماہ ‘چلایاجارہا ہے۔ یہ ایک قومی پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کو خوشحال بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ’قومی تغذیہ ماہ‘ کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔ ریاست کے سبھی اضلاع ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پروگرام سے مربوط تھے۔ پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے بہرائچ ، بلرام پور ، لکھیم پور کھیری اور بارہ بنکی اضلاع کے تغذیہ پروگرام کے مستفیدین اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ بات چیت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوے تغذیہ اور انتہائی کمزور بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں بر وقت تغذیہ سے متعلق سبھی سہولیات فراہم کرائی جائے۔ بچوں کے ساتھ کمزور ماو ¿ں کی بھی نشاندہی کر اسکیم کا فائدہ فراہم کرایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی تغذیہ ماہ پروگرام چلانے کے لئے بین محکمہ جاتی تال میل قائم کر کام کیا جائے۔پوروانچل کے ضلع گورکھپور اور گردونواح کے اضلاع میں 40 برسوںسے ہونے والے انسیفلائٹس کی وباءپر موجودہ حکومت کے ذریعہ گزشتہ 03 برسوں میں بین محکمہ جاتی تال میل اور ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کئے گئے کنٹرول کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کے مسئلے کے تصفیہ کے لئے بھی اسی طرح کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ غذائی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں کومتاثرہ لوگوں تک بہترطریقہ سے پہنچانے کی ضرورت ہے۔ قومی تغذیہ ماہ کی کامیابی کے لئے اسے عوامی تحریک بنانا پڑے گا۔ تغذیاتی پروگرام کے ساتھ ہی ٹیکا کاری پروگرام کو بھی منظم طریقہ سے آگے بڑھایا جائے۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سکریٹری خواتین بہبود و اطفال ترقیات محترمہ ایس رادھا چوہان نے کہا کہ قومی سوگ کے اعلان کی وجہ سے اس سال 07 ستمبر 2020 سے قومی تغذیہ ماہ شروع کیا جارہا ہے۔ اسے عوامی حصہ داری کی بنیاد پر منعقد کیا جائے گا۔ اس میں عوامی بیداری کے ساتھ ماو ¿ں اور کنبوں کی حصہ داری بھی یقینی بنائی جائے گی۔
پروگرام کے دوران ، ڈائریکٹر ریاستی تغذیہ مشن جناب کپل سنگھ نے قومی تغذیہ ماہ کے سلسلہ میں پرزینٹیشن بھی پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر صحت صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی