علی گڑھ ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقریبات کے تناظر مےں ےہ خبر دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ اس کے کئی شعبوں اور کالجوں کو ملک کی معروف مےگزین آﺅٹ لُک نے اپنی سالانہ رےنکنگ مےں اعلیٰ مقام عطا کےا ہے۔ ےونیورسٹی کے ماس کمےونیکےشن شعبہ کو آﺅٹ لُک -آئی سی اے آر ای کی 2020 رےنکنگ مےں ملک کے تمام ماس کمےونیکےشن اداروں کے درمےان چوتھا مقام دےا گےا ہے جو اپنے آپ مےں باعث فخر امر ہے۔
واضح ہو کہ علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کا ماس کمےو نیکےشن شعبہ گذشتہ کئی برسوں سے کاموشی کے ساتھ ترقی کے منازل طے کرتا رہا ہے اور اس کے کئی طلبہ و طالبات نے پرنٹ اور ٹی وی میڈےا مےں اپنے لےے باوقار جگہ بنائی ہے۔ گذشتہ چند برسوں مےں اس شعبہ کے بنےادی ڈھانچے مےں نماےاں ترقی ہوئی ہے اور شعبہ مےں تین کےمرہ اسٹوڈےو اور فرےنک اےنڈ ڈےبی اسلام آڈی ٹورےم کی تعمیر کے ساتھ ہی اس کے تعلیمی معےار مےں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اے اےم ےو کے جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج کو ملک کے تمام مےڈیکل کالجوں کی رےنکنگ مےں پانچویں مقام پر رکھا گےا ہے جو اس کالج کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے۔ گذشتہ چند مہینوں کے دوران کووِڈ19-تعدی کے پھےلنے کے بعد جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج کو پورے مغربی اتر پردےش مےں اےل2-درجہ کا اسپتال بناےا گےا اور اس کے ساتھ مےڈیکل کالج مےں کئی اہم ترقےات بھی ظہور مےں آئیں جن مےں وائرولوجی لےب اور پلازما تھےراپی کی مشین کی ایستادگی کے ساتھ ہی کارڈےالوجی شعبہ مےں ڈی اےم کورس کی شروعات شامل ہے۔ اس کے علاوہ پلاسٹک سرجری شعبہ مےں پہلے سے اےم سی اےچ کورس کی تعلیم جاری ہے۔ حال ہی مےں ملک کے وزیر تعلیم شری رمےش پوکھرےال نے نشنک نے ویڈےو کانفرنسنگ کے ذریعہ جے اےن مےڈیکل کالج مےں امتحان مرکز کا افتتاح کےا جو ےونیورسٹی کے بنےادی ڈھانچے مےں مزید اضافہ ہے۔
اس رےنکنگ مےں علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کی لا فےکلٹی کو قانون کی تعلیم کے تمام اداروں مےں چھٹا مقام دےا گےا ہے جبکہ سوشل ورک شعبہ کو نویں مقام پر رکھا گےا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے تمام سرکاری انجینئرنگ کالجوں کے درمےان ذاکر حسےن انجینئرنگ کالج کو 28واں درجہ دےا گےا ہے۔
مذکورہ اداروں کی بہتر رےنکنگ پر اظہار خےال کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفےسر طارق منصور نے کہا کہ ےہ ےونیورسٹی برادری کے لےے مسرت کا مقام ہے اور اس سے ہمےں اور بہتر کرنے کی تحریک ملتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی نے گذشتہ کچھ برسوں مےں انفرا اسٹرکچر، نئے کورسز کا تعارف، نصابات پر نظر ثانی اور تحقیق مےں ےہاں کے اساتذہ کی قومی و بےن الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کی وجہ سے ادارے کے معےار مےں اضافہ ہوا ہے اور نئے تعلیمی میقات مےں اس مےں مزید بہتری متوقع ہے۔
رےنکنگ کمیٹی کے چےئرمےن پروفےسر اےم سالم بےگ نے کہا کہ اس رےنکنگ سے ےونیورسٹی مےں تدریس و تحقیق کے اعلیٰ معےار ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ےونیورسٹی نے رےنکنگ کے لےے متعےن مختلف معےارات پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کےا ہے اوراس سے ےونیورسٹی کے بارے لوگوں کی رائے مزید بہتر ہوگی۔