ریاستی حکومت فلم سٹی پروجیکٹ کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لئے سرگرم عمل: وزیر اعلیٰ

 



وزیر اعلیٰ کی اتر پردیش میں ڈیڈکیٹڈ انفوٹین منٹ (فلم سٹی) زون قیام کے سلسلہ میںفلمی دنیا کی عظیم شخصیات کے ساتھ میٹنگ

   لکھنو 
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اترپردیش میںڈیڈکیٹڈ انفوٹین منٹ (فلم سٹی) زون کے قیام کے سلسلے میں فلمی دنیا کی عظیم شخصیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے فلمی دنیا کے نمائندوں سے براہ راست اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم سٹی پروجیکٹ کو تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے ریاستی حکومت پوری فعالیت کے ساتھ کام کرے گی۔ معلوم ہو کہ اس فلم سٹی کو ڈیڈکیٹڈ انفوٹین منٹ زون کے طور پر تیار کیا جائے گا ، جہاں عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹر بھی بنائے جائیں گے۔ اس سے آنے والے وقت میں انٹرنیٹ اینبلٹ کنٹنٹ ڈسٹی بیوشن اور ورچوئل رئیلٹی وغیرہ جو کہ سافٹ وئیر اور ڈیٹا ڈپنڈنٹ ہو تے ہیں،کے لئے فیوچر پروف بندوبست شروع سے دستیاب ہو سکیں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اترپردیش ہندوستانی ثقافت اور روایت کا مرکز ہے۔ اتر پردیش نے قدیم داستان سے لے کر قدیم زمانے تک ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمبھ کے انعقاد کویونیسکو نے انسانیت کے ایک ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ کمبھ کے سلسلے میںمانتا ہے کہ اس پروگرام میں دیوی -دیوتا سنگم کے ساحل پراسنان کرتے ہیں۔ پریاگ راج کمبھ کے انعقاد کے سلسلے میں وزیر اعظم نے اسے ایک یونیک ایونٹ کے طور پر پیش کرنے اور ماضی میں اس انعقاد سے وابستہ بدانتظامی، حادثات ، عدم تحفظ اور گندگی کی شبیہ کو دور کرنے کے لئے منصوبہ بنا کر کام کرنے کی بات کہی تھی۔ اسی مقصد کے ساتھ موجودہ ریاستی حکومت نے کام شروع کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سال 2018 میں فلم پالیسی نافذ کی ہے۔ ریاستی حکومت اس پالیسی کو مزید دلکش بنانے کے سلسلے میں فلمی دنیا کے نمائندوں سے موصولہ تجاویز کا خیرمقدم کرے گی۔ ہمارے نزدیک سنیما ہندوستان کی تہذیب اور ثقافت کی تشہیر کا ایک ذریعہ ہے۔ اس تقریب میں شامل فلم انڈسٹری کی عظیم شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبھی ثقافتی اور ہندوستانی روایت کو ایک پلیٹ فارم دے کر آنے والی نسل تک پہنچا رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ملک کو جوڑ نے میں ہندوستانی سنیما کا اہم کردار ہے ۔ ہندوستانی سنیما نے ہندوستان کی ثقافت اور تہذیب کو ملک سے باہر پھیلانے کا کام کیا ہے ۔ ہندوستانی سنیما کو اپنی پروڈکشن کو اس سمت میں آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سینما کی اچھی حصہ داری نسلوں تک یاد رکھا جاتاہے۔ ہندوستان کی پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہریش چندر ڈرامہ نے گاندھی جی کو بہت متاثر کیا تھا۔ اچھی فلمیں اور ڈرامے کسی شخص کی زندگی میں وسیع پیمانے پر تبدیلی لاتی ہیں۔ اچھے سیریل کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رامائن ، مہابھارت اور چانکیہ کی پہنچ ہو گئی تھی۔
فلم بندھو یوپی کے صدر اور ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے کہا کہ ضلع گوتم بدھ نگر میں مجوزہ فلم سٹی موجودہ حکومت کے عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش نے گزشتہ تین برسوں کی مثبت کوششوں سے ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ میں ملک میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی فلم پالیسی کے تحت تحفظ بھی فراہم کیاجائے گا۔
میٹنگ میںجناب اشوک پنڈت ،جناب نتن دیسائی، جناب ونود بچن، جناب انوپ جولوٹا، جناب ادیت نارائن ، جناب شیلش سنگھ، جناب پدم دینو کمار ، جناب وجیندر پرساد، جناب کیلاش کھیر، جناب سندیپ سنگھ جناب منوج جوشی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے فلم سٹی کی تعمیر کے فیصلے پرجناب انوپم کھیر نے وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کی۔جناب پریش راول،جناب ستیش کوشک ، محترمہ سندریا ، جناب منوج منتشر، جناب ونود اگنیہوتری نے بھی فلم سٹی بننے سے ہندی فلموں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم بننے کی بات کہی۔ اس موقع پرنیو جرسی امریکہ سے محترمہ انامیکا سریواستو نے بھی وزیر اعلیٰ سے بات کی۔
اس موقع پر ، اتر پردیش کے فلم ڈولپمنٹ کونسل کے چیئرمین جناب راجو شریواستو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جو عہد کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں اس موقع پر کمشنر انفرااسٹریکچر اور بنیادی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، اسپیشل ایکزیکٹیو افسر وزیر اعلیٰ جناب سنجیو سنگھ ، فلم بندھو کے رکن سکریٹری اور ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر عظیم شخصیات موجود تھیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی