اے ایم یو کے سابق طالب علم زماں حبیب کو بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا

 



علی گڑھ، 29ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم زماں حبیب کو ویب سیریز ”اشاروں اشاروں میں“ کے نغمے ”اِک چُپ تم اِک چُپ میں.... “ کے لئے اسکرین رائٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایس ڈبلیو اے) ایوارڈ تقریب میں بہترین نغمہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 
 49سالہ زماں حبیب ایک نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن رائٹر کے طور پر اپنی شناخت قائم کرچکے ہیں اور انھوں نے سپنا بابل کا، بِدائی، سسرال گیندا پھول، ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، ساس بِنا سسرال اور نِمکی مکھیا جیسے مقبول عام سیریل کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ 
 زماں حبیب نے اے ایم یو سے بی اے اور ایم اے (انگریزی) کیا ۔ نوے کی دہائی میں پی ایچ ڈی کے دوران انھوں نے تفریحی صنعت کا رخ کیا اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ 
 اے ایم یو کے ڈراما کلب میں انھیں پروفیسر زاہدہ زیدی کی سرپرستی حاصل ہوئی جو اُس وقت اے ایم یو کے جنرل ایجوکیشن سنٹر کی سربراہ تھیں۔ ان کے علاوہ اردو کے مشہور ادیب و ناقد پروفیسر ابوالکلام قاسمی نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور پروفیسر ایف ایس شیرانی نے بھی رہنمائی کی۔ زماں حبیب اے ایم یو ڈراما کلب کے سکریٹری بھی رہے ہیں۔ 


 




 پلاسٹک سرجری شعبہ کی جانب سے ویبینار یکم اکتوبر کو
علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے پلاسٹک سرجری شعبہ کی جانب سے یکم اکتوبر کو شام 7:30 بجے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ڈاکٹر قاضی غزوان احمد (سینئر کنسلٹنٹ، پلاسٹک سرجری، کوکیلابین اسپتال، ممبئی) بریسٹ ری کنسٹرکشن اور اس سلسلہ میں عوامی بیداری کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ 
 صدر شعبہ پروفیسر عمران احمد نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پوری دنیا میں اکتوبر کو بریسٹ ری کنسٹرکشن بیداری ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 


جدید تر اس سے پرانی