انڈسٹریل کیمسٹری کے تین طلبہ ملازمت کے لئے منتخب



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے کیمسٹری شعبہ میں انڈسٹریل کیمسٹری کے تین طلبہ کو ملٹی نیشنل کمپنی اُفلیکس (نوئیڈا )نے ملازمت دی ہے۔ ان طلبہ کے نام ہیں پرفُل بنسل ، کلدیپ شرما اور شِکھر۔ 
 صدر شعبہ پروفیسر سرتاج تبسم نے اِن طلبہ کو ان کی حصولیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے طلبہ ملازمتوں میں مسلسل منتخب ہورہے ہیں اورمزید اعلیٰ تعلیم کے لئے ممتاز غیرملکی یونیورسٹیوں سے بھی وابستہ ہورہے ہیں جو شعبہ کے لئے فخر و مسرت کی بات ہے۔ 
 انڈسٹریل کیمسٹری کے کوآرڈنیٹر پروفیسر انیس احمد اور اے سی ایس انٹرنیشنل چیپٹر کے فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد زین خاں نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس سے دیگر طلبہ کو بھی ترغیب ملے گی۔ ڈاکٹر محمد زین خاں نے بتایا کہ یہ سبھی طلبہ اے سی ایس اسٹوڈنٹ چیپٹر کے رکن تھے اور مختلف علمی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل رہتے تھے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی