نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے وِشویشوریہ دروازہ اور ملٹی لیول پارکنگ کاسنگ بنیاد رکھا

 




اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے انجینئروں سے گزارش کی کہ وہ بھارت رتن موکش گنڈم وِشویشوریہ کی زندگی سے سبق لیکر ملک اور ریاست کی تعلیمی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں اپنا اہم تعاون دیں۔ انہوںنے انجینئروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں ایک نئی توانائی پیدا کرتے کہاکہ انجینئرس وِشویشوریہ کے جیسے اپنی ایک الگ شناخت قائم کریں۔ جناب کیشو پرساد موریہ آج محکمہ ¿ تعمیرات عامہ کے ڈائرکٹریٹ واقع وِشویشوریہ ہال میں بھارت رتن موکش گنڈم وِشویشوریہ کے یوم پیدائش پر منعقد انجینئرڈے تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔
جناب موریہ نے اس سے قبل وِشویشوریہ کے نام سے ایک کروڑ9لاکھ کی لاگت سے بنّے والے وِشویشوریہ دروازہ کا سنگ بنیاد رکھا اور تقریباً 19کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ملٹی لیول پارکنگ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں کا تعمیراتی کام اترپردیش گورنمنٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے ذریعہ کرایا جائےگا۔اس موقع پر انہوںنے محکمہ جاتی کتاب اور اس کے ای-ایڈیشن نیز اترپردیش انجینئرس ایسو سی ایشن کی میگزین ’نیوز لیٹر‘ کا اجراءبھی کیا۔ پروگرام کے دوران انہوںنے محکمہ ¿ تعمیرات عامہ کے بہترین اور قابل ستائش کام کرنے والے انجینئروں اور ملازمین کو توسیفی سند دےکر اعزاز سے نوازا، جن کی تعداد تقریباً 100تھی۔
جناب موریہ نے کہاکہ اے پی جے عبدالکلام ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے کا جو ویژن دےکر گئے ہیں، اس ویژن اور فکر کے مطابق ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا ہوگا۔ اس موقع پر انہوںنے محکمہ کے ذریعہ شروع کی گئی ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گورو ¿ پتھ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ذریعہ جہاں سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، وہیں مختلف شعبوں میں قابل ذکر کام کرنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی عزت بھی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ انجینئر اور افسران سڑکوں کے شعبہ میں بہترین کام کرکے نئی بلندیاں قائم کر رہے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی