ہر تین سیکنڈ میں ایک شخص الزیمر کی بیماری کا شکار ہو جاتاہے


علی گڑھ 24 ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے برےن ریسرچ سنٹر کے زےر اہتمام عالمی الزائمر ڈے کے موقع پر ایک آن لائن پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیاجس مےں کام میں دشواری، رویہ میں تبدیلی، بے حسی اور چئزوضں کو سمجھنے میں دشواری جیسی علامات اور ان کے تدارک پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ 
 اس بیماری کے جینیاتی اور ماحولیاتی اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے، ہریانہ کے مانیسر میں نیشنل برین ریسرچ سنٹر کے پروفیسر شیو کمار شرما نے کہا کہ اوسطا ًدنیا میں ہر تین سیکنڈ میں ایک شخص الزیمر کی بیماری کا شکار ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2050 تک تقریبا 131 ملین افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کا اندےشہ ہے۔ 
 اسپیشل اسپیکر ڈاکٹر مہدی حیات شاہی نے کہا کہ الزیمر کی بیماری یادداشت کے ضیاع، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مےں کمی اور متاثرہ شخص کے جذبات کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں بڑھ رہی ہے۔
 جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے اس نوع کی مزید ورکشاپس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
 آئی اے این علی گڑھ چیئر کے صدر پروفیسر راکیش بھارگاو نے الزیمر کے مرض پر گہری تحقیق کا مطالبہ کیا۔ استقبالیہ تقریر آئی بی آر سی کے کوآرڈینیٹر اور پروگرام کے انتظامی صدر پروفیسر آصف علی نے کی۔ اساتذہ اور طلباءنے بھی پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔
 آن لائن سی اےم ای کا انعقاد
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے رےڈےو ڈائگناسس شعبہ کے زےر اہتمام نےورورےڈےولوجی کے موضوع پر اےک آن لائن سی اےم ای کا انعقاد عمل مےں آےا جس مےں پہلا خطبہ پےش کرتے ہوئے فلاڈیلفیا ، امریکہ کے تھامس جیفرسن اسپتال کے نامور نیوروریڈیولوجسٹ ڈاکٹر دنیش شرما نے مرکزی اور پیریفرل اعصابی نظام اور نےورو امےجنگ تکنیک سے متعلق مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔
  مذکورہ سی ایم ای کے تحت یہ پہلا لیکچر تھا۔ دوسرے لیکچرز 24 ستمبر، ےکم اکتوبر، 8 اکتوبر اور15 اکتوبر کو پیش کیے جائیں گے۔
 رےڈےو ڈائگناسس شعبہ کے سربراہ پروفیسر ابن احمدنے بتایا کہ اس سی ایم ای میں ڈاکٹر دنیش شرما نے دماغ، ریڑھ کی ہڈی، سر اور گردن کے مسائل سے متعلق اعصابی سائنس کے اہم موضوعات اور ایکس رے، مقناطیسی گونج امیجز اور کمپیوٹنگ ٹوموگرافی اسکین سے متعلق امور پر اظہار خےال کےا اور دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے انجیوگرافک مطالعات کے بارے میں بتایا۔
 پروگرام کے کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر ایس ایم دانش قسیم اور ڈاکٹر مہتاب احمد نے بتایا کہ سی ایم ای میں محکمہ کے جونیئر اور سینئر رےزیڈنٹس کے لئے مباحثے کے سیشن اور کیس اسٹڈی بھی شامل ہیں۔
  ڈاکٹر دنیش شرما کے لیکچر میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و اساتذہ مجوزہ تاریخوںمےں شام 7 بجے میٹنگ آئی ڈی 7521897629 کے توسط سے http://us02web.zoom.us/j/7521897629 پر لاگ اِن کر سکتے ہےں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی