وزیر اعلیٰ نے پلس آکسی میٹر اورانفرا ریڈتھرمامیٹر خریداری معاملے کو سنجیدگی سے لیا


 معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل کی ہدایت
-لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع سلطان پور اور غازی پورسمیت کچھ دیگراضلاع کے گرام پنچایتوں میں پلس آکسی میٹر اور اورانفراریڈ تھرمامیٹر کی بازار قیمت سے زیادہ شرح پر خریداری کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انتظامیہ کے ذریعہ یہ ایس آئی ٹی ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ سکریٹری محکمہ طبی تعلیم جناب امت گپتا اور سکریٹری شہری ترقیات اور ایم ڈی جل نگم جناب وکاس گوٹھل وال کو اس ایس آئی ٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی اس پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی اور 10 دن میں اپنی رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرے گی۔
غور طلب ہے کہ انتظامیہ کے ذریعہ کووڈ19 کی روک تھام کے لئے ہر گرام پنچایت میں پلس آکسی میٹر اورانفرا ریڈ تھرمامیٹرنیز سینٹائزر کا ایک سیٹ ریاستی اقتصادی کمیشن کی رقم سے خریدنے کی ہدایت سرکاری حکم نامہ نمبر 1596 / 33-3-2020-114 / 2012 بتاریخ23 جون 2020 کے توسط سے موصول کئے گئے تھے۔ضلع سلطان پور اور غازی پور کے ساتھ کچھ اضلاع کے گرام پنچایتوں میں بازار قیمت سے زیادہ پر آلات کی خریداری کئے جانے کی معلومات موصول ہوئی تھیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ریاستی حکومت کی بدعنوانی سے متعلق زیروٹالرینس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی بھی سطح پر بے ضابطگی کی معلومات حاصل ہوتی ہے تو اس ضمن میں موثر کارروائی کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی