ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کی




اترپردیش کے وزیر جل شکتی ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے آج انسان دوستی سے مربوط کے موصف، انقلابی مفکر اور انتیودئے کا فلسفہ دینے والے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی کے موقع پر رائے بریلی روڈ پر واقع دین دیال اپادھیائے پارک میں قائم انکے مجسمے کی گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کہاکہ پنڈت دین دیال اپادھیائے ایک مضبوط اور مستحکم ہندوستان کے طلب گار تھے، جس میں سماج کے آخری پائیدان کے فرد کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہو سکے۔ انہوںنے انتیودئے کا تصور کر ہندوستانی سیاست کو ایک صفت سے روشناس کرایا۔ ان کی فکر، زندگی، غور وخوض ہمارے لئے قابل تحریک ہیں۔ انسان دوستی سے مربوط فلسفہ پوری دنیا کو ایک ڈوری میں باندھنے کی طاقت رکھتا ہے اور ان کی زندگی قابل تقلید ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا فلسفہ اور افکار میں غریب اور محروم طبقہ توجہ کا مرکز رہا ہے۔ انہوںنے انتیودئے کا فلسفہ دیکر ان کی ترقی اور فلاح کی بات کی۔ ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہر پالیسی اور پروگرام کا مرکزی نقطہ غریب اور محروم عوام ہے۔ ان کی سبھی پالیسیاں میں انتیودئے کا فلسفہ ہر سظح پر نظر آتا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی