وزیر اعلیٰ نے جموں وکشمیر میں ڈیوٹی کے دوران بی ایس ایف جوان کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا

 




-لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جموں و کشمیر میں اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی عظیم قربانی پیش کرنے والے ضلع قنوج کے باشندے بی ایس ایف کے جوان جناب ویر پال سنگھ کوجذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلی نے آنجہانی ویر پال سنگھ کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپئے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کنبے کے ایک ممبر کو سرکاری ملازمت دینے اور ضلع میں ایک سڑک کا نام ویر پال سنگھ کے نام پر رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے آنجہانی ویر پال سنگھ کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت ان کے ساتھ ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی