یوم اساتذہ پر قومی ویبینار کا اہتمام

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ تعلیم نے یوم اساتذہ پر ایک قومی ویبینار کا اہتمام کیا جس میں ماہرین نے قومی ترقی میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کے سلوک، اوصاف اور علمی صلاحیت و مہارت کا طلبہ کی فکری نشو ونما میں بہت بنیادی رول ہوتا ہے۔
 کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر محمد اختر صدیقی (جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) نے کہاکہ طلبہ پر اچھے اساتذہ کا نقش گہرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے نئی نسل ملک کی ترقی میں اپنا مثبت رول ادا کرتی ہے۔ استاد سے جو علم طلبہ سیکھتے ہیں اور ان کے عمدہ اوصاف عام زندگی میں دیکھتے ہیں اس سے ان کے اندر مثبت قدروں کی اہمیت جاگزیں ہوتی ہے۔ پروفیسر صدیقی نے کہاکہ دیگر لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کلاس روم میں ملک کی تعمیر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی میں بنیادی ڈھانچہ اور معیار بندی پر خاصا زور دیا گیا ہے۔ 
 پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر نثار احمد خاں (ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنس) نے تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔ انھوں نے مطلوبہ تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے اسکولوں میں معیاری سہولیات کی شدید ضرورت ہے۔ 
 پینل مباحثہ میں پروفیسر نگہت بسو (سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر)، پروفیسر راماکر رائے زادہ (آر آئی ای، بھوپال)، پروفیسر شیفالی پانڈیا (ممبئی یونیورسٹی)، پروفیسر پروین اختر پنڈت (سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر) اور پروفیسر یاسمین غنی (جے ایل یو اسکول آف ایجوکیشن، بھوپال) نے حصہ لیا۔
 صدر شعبہ پروفیسر نسرین نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا جب کہ ڈاکٹر رضیہ بی نے ویبینار کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر پونم چوہان نے اظہار تشکر کیا۔ 
اے ایم یو کے شعبہ ¿ تعلیم کی جانب سے قومی ای- ورکشاپ 21-22 ستمبر کو
علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ تعلیم کی جانب سے ’کووِڈ-19 کے دوران آئی سی ٹی تدریسی ہنر‘ کے عنوان پر 21-22ستمبر کو ایک قومی ای-ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور ورکشاپ کے چیف سرپرست اور پروفیسر نثار احمد خاں (ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز) معاون سرپرست ہیں، جب کہ صدر شعبہ پروفیسر نسرین ورکشاپ کی ڈائرکٹر اور پروفیسر ساجد جمال کوآرڈنیٹر ہیں۔
  ورکشاپ کی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر شاذیہ منصوری کی اطلاع کے بموجب پروفیسر احرار حسین کلیدی خطبہ پیش کریں گے اور دیگر ماہرین اظہار خیال کریں گے۔
  ورکشاپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔ شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات، ریسرچ اسکالر اور تعلیم کے شعبہ سے وابستہ اساتذہ http://forms.gle/qfyxdFfbJAJbRPtg9 پر جاکراپنا رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ای میل amuictwebinar2020@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی