بایوکیمسٹری شعبہ میں شجرکاری مہم

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بایو کیمسٹری شعبہ میں شجرکاری مہم کے تحت مختلف پودے لگائے گئے۔ شعبہ کے اساتذہ اور عملہ نے اس مہم میں حصہ لیا۔ 
 صدر شعبہ پروفیسر محمد تابش نے کہاکہ شجرکاری مہم کا اہتمام اور پودوں کا تحفظ ماحولیات کے لئے ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں عوامی سطح پر بیداری لازمی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ملک گیر سطح پر جگہ جگہ ایک مہم کے طور پر پودے لگائے جاتے ہیں جس سے دوسروں کو بھی ترغیب ملتی ہے۔ شجرکاری مہم میں پروفیسر وسیم احمد (ڈین، فیکلٹی آف لائف سائنسز)، پروفیسر قیوم حسین، پروفیسر عمرانہ نسیم، پروفیسر سلیم جاوید اور پروفیسر ذکی انور صدیقی (ایم آئی سی، لینڈ اینڈ گارڈن) شامل ہوئے۔ 


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی