جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو طلباء نے صنف پر مبنی تشدد سے متعلق بین الاقوامی جریدے کا کیا آغاز، پہلا شمارہ جاری 


فیکلٹی برائے قانون ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو طلباء کے تعاون سے قائم ایک غیر منفعتی ادارہ فاؤنڈیشن فار اکیڈمیا،انوویشن اینڈ تھاوٹ (ایف اے آئی ٹی ایچ) کے ذریعے نصیر حسین جعفری اور عمیر احمد اندرابی اور سوسن بی انتھونی سینٹر آف روچسٹر یونیورسٹی ، نیو یارک ، امریکہ نے مشترکہ طور پر جرنل - ساؤتھ ایشین جرنل آف لاء ، پالیسی ،اینڈ سوشل ریسرچ (ایس اے جے ایل پی ایس آر) شروع کیا ہے۔


 


7 ستمبر (پیر) 2010 اس جرنل کے پہلی جلد کا پہلا شمارہ ایس ایس آر این (سوشل سائنس ریسرچ نیٹ ورک) پر جاری کیا گیا ، جو اسماجی علوم اور عمرانیات میں علمی تحقیق کے لئے وقف ہے۔


 


یہ جرنل گذشتہ مارچ میں ریلیز ہونے والا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔


 


نصیر حسین جعفری اور عمیر احمد اندرابی کو گذشتہ سال روچسٹر یونیورسٹی کے عالمی تبادلے کے پروگرام میں امریکہ جانے کے لئے منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد ہی مذکورہ جریدہ شروع کیا گیا ۔


 


جریدہ پیئر ریویو، اوپن ایکسیس قانونی اور معاشرتی سائنس جریدہ ہے جو غیر مطبوعہ تحقیقی مقالات شائع کرتا ہے ۔ اس کا مقصد جنوبی ایشائی ممالک میں قانونی اور معاشرتی مسائل کے ممکنہ حل کو فروغ دینے کے لئے ایک بین الشعبہ تحقیقی پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔ 


 


جرنل کی جلد اول میں صنف پر مبنی تشدد (جی بی وی) کے مرکزی خیال پر توجہ دی گئی ہے جو صنف کی بنیاد پر جسمانی ، جنسی ، اور نفسیاتی تحقیق پر مشتمل ہے ، جس میں جنوبی ایشیاء کے خطے میں جی بی وی سے متعلق تحقیقی نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔ 


 


اے جے کے ماس کمیونیکیشن ریسرچ سنٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ اس جریدہ جریدہ کے فوٹو گرافی سیکشن کا شراکت دار ہے۔ اس جلد اول ، شمارہ دوم اس سال نومبر میں اجراء ہوگا۔


 


ایس اے جے ایل پی ایس آر کا جلد اول ، شمارہ اول آن لائن جاری کیا گیا ہے جسے مندرجہ ذیل لنک سے مفت میں حاصل کیا جاسکتا ہے.


 


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی