اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں اور طبی اداروں میں ٹیسٹنگ کٹ بیک اپ میں رکھا جائے : وزیر اعلیٰ

 



وزیراعلیٰ نے ٹیسٹنگ کٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی

ضلع لکھنو ¿ ، میرٹھ ، گورکھپور ، پریاگ راج ، سہارنپور اور مظفر نگر
 پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت
-لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ کٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹ کا بیک اپ اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں اور طبی اداروں میں رکھا جائے، تاکہ ٹیسٹنگ کام با آسانی پورا ہوتا رہے۔ انہوں نے کووڈ19 انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں ٹیسٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کو پوری سرگرمی سے انجام دیا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ وہ ضلع اسپتالوں ،اجتماعی صحت مراکز اور ابتدائی صحت مراکز کے انتظامات کو مزید مستحکم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم، میڈیکل کالج اور طبی اداروں کی صحت سہولیات کو مزید مستحکم بنائیں۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع لکھنو ¿ ، میرٹھ ، گورکھپور ، پریاگ راج ، سہارنپور اور مظفر نگر پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں کورونا مریضوں کے علاج ومعالجے کو مزیدمستحکم بناتے ہوئے کانٹریکٹ ٹریسنگ میں تیزی لائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ سبھی اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں آکسیجن باآسانی مہیا رہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقررہ قیمت پر آکسیجن دستیاب ہو۔ کسی بھی صورت میں آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری آفس کو ضلع انتظامیہ سے بات چیت کرکے کووڈ 19 کے علاج و معالجے کی سہولیات اور دیگر انتظامات کی موثر نگرانی کی جائے۔
کووڈ19 سے بچاو ¿ اورتحفظ کے سلسلہ میںعوام کومسلسل بیدار کئے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کے لئے مختلف ذرائع کا استعمال کیا جائے۔محکمہ صحت ، ٹرانسپورٹ اور پولیس کے باہمی روابط سے عوامی ایڈریس سسٹم کو چلائیں۔
وزیر اعلیٰ نے سہارا قیمت اسکیم کے تحت دھان خریداری کے لئے سبھی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ دھان خریداری کے دوران خریداری مراکز میں سوشل ڈسٹنسنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے ضلع بجنور میںگائے پناہ گاہوں کے انتظامات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے الرٹ سسٹم کو مستحکم بنایاجائے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ وہ قدرتی آفات کے سبب جانی نقصان میں متاثرہ افراد کو بروقت مالی امداد فراہم کریں۔
اس موقع پروزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمارسکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی