علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کمےونٹی مےڈیسن شعبہ کی ڈاکٹر سائرہ مہناز نے صحت عامہ کے موضوع پر منعقدہ آن لائن کانفرنس 2020مےں ”کووڈ سے پےدا شدہ حالات مےں مہاجر مزدوروں کی صورت حال : ہندوستان کے تناظر مےں“ موضوع پر افتتاحی خطبہ پےش کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر مزدور مختلف صوبوں کے معاشی نظام کو مستحکم بنانے مےں اہم کردار ادا کرتے ہےں ، اس کے باوجود اس کے ثمرات سے وہ خود فےضےاب نہیں ہو پاتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کووڈ حالات مےں ملک گیر تالا بندی کے ابتدائی دنوں مےں مہاجر مزدوروں کو سب سے زےادہ اس کا خمےازہ بھگتنا پڑا اور انہےں روزگار کھونے کے ساتھ ہی بڑی تعداد مےں ہجرت کے منفی اثرات برداشت کرنے پڑے۔
ڈاکٹر مہناز نے کہا کہ کورونا تعدی سے پےدا شدہ حالات نے مہاجر مزدوروں کو سب سے زےادہ متاثر کےا ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ ان کی بازآبادکاری اور روزگار کے لئے خصوصی اقدام کےے جائےں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے لےے صحت خدمات کے نظام کو بھی مستحکم کےا جائے۔
ڈاکٹر سائرہ مہناز کو ان کے خطبے کی بنےاد پر آئندہ 14-15ستمبر کو بےنڈنگ بےن الاقوامی کانفرنس مےں شرکت کے لےے اسکالر شپ سے سرفراز کےا گےا ہے۔