محترمہ سیدہ انورہ تیمور کے انتقال پر تعزیت



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سابق طالبہ اور آسام کی واحد خاتون وزیر اعلیٰ محترمہ سیدہ انورہ تیمور کا 84 سال کی عمر میں گزشتہ پیر کو آسٹریلیا میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ 
 سابق کانگریسی رہنما اور بعد میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ میں شامل ہونے والی محترمہ انورہ تیمور گزشتہ چار برس سے آسٹریلیا میں اپنے بیٹے کے پاس رہ رہی تھیں۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ”ایک لائق منتظم اور شاندار سیاسی کیریئر رکھنے والی محترمہ سیدہ انورہ تیمور نے اے ایم یو کے طلبہ کی کئی نسلوں کو مہمیز کیا ہے ۔ میں مرحومہ کے لئے دعا کرتا ہوں اور غمزدہ کنبہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں“۔ 
  سیدہ انورہ تیمور 24نومبر 1936 کو پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے اے ایم یو سے بی اے (اقتصادیات) کیا تھا۔ دیوی چرن برووا گرلس کالج، جورہٹ میں 1956 میں وہ اقتصادیات کی لیکچرر تھیں۔ 



یادگاری گیٹ کے نام کی توثیق
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سو سال مکمل ہونے پر پرانی چنگی کے قریب بطور یادگار تعمیر ہونے والے گیٹ کا نام ’سینٹینری گیٹ‘ رکھے جانے کی توثیق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی ایکزیکیٹیو کونسل کی جانب سے کی ہے۔ 


جدید تر اس سے پرانی