پہلے آن لائن حافظ قرآن بنے اسعد متین

 



دارالعلوم فرنگی محل کے طالب کا کارنامہ
لکھنو ¿۔کووڈ-۹۱ کی وجہ سے گزشتہ ماہ مارچ سے تمام مداس میں تعلیم کا سلسلہ بند ہے۔اس سے طلبہ کا بڑا تعلیمی نقصان بہت ہوا۔ لیکن ملک کے کچھ بڑے مدارس نے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا۔جس سے بڑے پیمانے پر طلبہ مستفیض ہورہے ہیں۔
ان مدارس میں ایک تاریخی دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل ہے جہاںجون کے مہینے سے ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا گیااوردرجہ حفظ اور عربی درجات میں آن لائن تعلیم دی جارہی ہے۔اس طریقہ تعلیم میں مختلف دقتوں ار پریشانیوں کے باوجود اساتذہ پوری محنت اور لگن سے اپنے تدریسی فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے طلبہ بھی محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ دارالعلوم فرنگی محل کے طالب علم اسعد متین بن قاری عبدالمتین عمر ۶۱ نے قرآن کریم کا حفظ آن لائن مکمل کیا۔
اس موقع پر ناظم دارالعلوم مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ نے نہایت خوشی ومسرت کااظہار کرتے ہوئے طالب علم اسعد متین کو مبارک باد دی اور ان کے والدین کو خصوصی مبارک باد پیش کی اور ان کے استاد مولانا محمد ہارون نظامی کی خصوصی طور پر ستایش کرتے ہوئے کہا کہ غالباً یہ طالب علم ملک کا پہلا حافظ قرآن ہے جس نے کووڈ-۹۱ کے اس دور میں آن لائن حفظ قرآن مکمل کیا۔اس سے دوسرے طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور اسی طرح یہاںکے اساتذہ اور طلبہ نے یہ ثابت کردیا کہ مدارس اسلامیہ تمام حالات اورچیلنج کے باوجود اپنے تعلیمی فرائض کو انجام دینے میں کسی سے بھی پیچھے نہیںہےں۔
مولانا نے مزید کہا کہ خدائے کائنات کی کی آخری اور سب سے مقدس کتاب ہے اس کو مکمل یاد کرنا اس کا ایک معجزہ ہے۔ اس کو یاد کرنے والا خداتعالیٰ کی خصوصی رحمتوں اور برکتوںکا حق دار ہوتا ہے۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوںکو حافظ قرآن بنانے کی کوشش کریں تاکہ دونوں جہاںمیں ان کو کامیابی وکامرانی حاصل ہوسکے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی