صنعت کاروں اور عوام کو یوگی نے کس لے دی مبارکواد



وزیراعلیٰ نے ’اِز آف ڈوئینگ بجنس‘رینکنگ میں اترپردیش کے ذریعہ
 پورے ملک میں دوسرا مقام حاصل کرنے پر سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سمیت
ریاستی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی
اسٹیٹ بجنس ری-فارم ایکشن پلان-2019کے تحت
 اترپردیش نے اپنی رینکنگ میں 10پائےدان کا سدھار کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا
وزیراعظم کے ’خود کفیل ہندوستان‘ مہم کو کامیاب بنانے میں اترپردیش اہم رول ادا کر رہا
ریاستی حکومت ریاست کی مربوط صنعتی ترقی کےلئے پابند عہد،
 اس کےلئے صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو متعدد سہولیات فراہم کرائی جا رہیں
ریاستی حکومت کے ذریعہ تمام 75ضلعوں کےلئے
 اِز آف ڈوئینگ بجنس کی ضلع وار رینکنگ کے تعین کا بندوبست کیا گیا
-لکھنو 
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’اِز آف ڈوئینگ بجنس‘ رینکنگ میں اترپردیش کے ذریعہ پورے ملک میں دوسرا مقام حاصل کرنے پر سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سمیت ریاستی عوامی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بجنس ری-فارم ایکشن پلان-2019کے تحت اترپردیش نے اپنی رینکنگ میں 10پائیدان کا سدھار کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ معلوم ہو کہ سال 2017-18میں ریاست کا مقام 12واں تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ’خود کفیل ہندوستان‘ مہم کو کامیاب بنانے میں اترپردیش اہم رول ادا کر رہا ہے۔ اِز آف ڈوئینگ بجنس‘ کی رینکنگ میں بے مثال اور قابل ذکر اصلاحی کامیابی سبھی کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت ریاست کے مربوط صنعتی ترقی کےلئے پابند عہد ہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کےلئے صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو متعدد سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔
ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو، اس کےلئے ریاستی حکومت نے دلکش پالیسیاں بناکر انہیں نافذ کیا ہے۔ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی سہولت کےلئے عملی مراحل کو آسان بنایا گیا ہے۔ صنعت قائم کرنے کی کارروائی کو آسان ، شفاف اور معینہ مدت میں کرانے کےلئے بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ’اِز آف ڈوئینگ نجنس‘ کی رینکنگ میں ریاست کے ذریعہ لگائی گئی بلند ترین چھلانگ سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی ان تمام تر کوششوں کے نتیجہ میں اترپردیش سرمایہ کاروں اور کاروباریوں کےلئے ایک دلکش ڈیسٹی نیشن کے طور پر فروغ پا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرانے کےلئے پرعزم ہے۔ مستقبل میں ’اِز آف ڈوئینگ بجنس‘ کی رینکنگ میں مزید سدھار کرتے ہوئے اترپردیش کو پہلا مقام دلایا جائےگا۔
یہ اطلاع آج یہاں دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ اسٹیٹ بجنس ری-فارم ایکشن پلان-2019میں اترپردیش نے گجرات، تلنگانہ، راجستھان،مہاراشٹر وغیرہ متعدد سر فہرست ریاستوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اِز آف ڈوئینگ بجنس کی موجودہ رینکنگ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کےلئے صد فیصد فیڈ-بیک کی بنیاد پرDepartment for Promotion of Industry and Internal Trade (DPIIT) حکومت ہند کے ذریعہ جاری کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تجویز کردہ 187اصلاحات میں سے اترپردیش کے ذریعہ 186سدھار نافذ کیے گئے۔ ریاست کی اس کامیابی میں سنگل وِنڈو پورٹل، نویش متر کا اہم رول ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں حاصل 229936 این او سی لائسنس معاملات میں سے نویش متر کے توسط سے 94فیصد معاملات کا تصفیہ کرتے ہوئے صنعتکاروں کو این او سی لائسنس جاری کیے گئے۔
کاروبار کو آسان اور وسیع بنانے نیز پوری ریاست میں ’اِز آف ڈوئینگ بجنس‘ کو یقینی بنانے کے مقصد سے ریاستی حکومت کے ذریعہ تمام 75ضلعوں کےلئے ’اِز آف ڈوئینگ بجنس‘ کی ضلع وار رینکنگ تعین کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس سے ضلعوں کے مابین صحتمند مقابلہ قائم ہوگا، ریاست میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے میں مدد ملے گی اور اِز آف ڈوئینگ بجنس میں اضافہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی