پنڈت دین دیال اپادھیائے کا فلسفہ حیات آج بھی اہمیت کا حامل:کیشورپرساد موریہ



انسان دوستی سے مربوط اور انتیودئے کے موصف،عظیم مفکر اور بے باک قوم پرست پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر آج اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب کیشوپرساد موریہ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ-7کالی داس مارگ پر پنڈت دین دیال اپادھیائے کی تصویر کی گل پوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا فلسفہ حیات آج بھی اہمیت کا حامل ہے۔ہم سب کو انکی زندگی سے سبق لینا چاہئے بلکہ ان کے نظریہ یعنی فلسفہ حیات کو اختیار کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ملک اور ریاست میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے عزائم کو پورا کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
جناب موریہ نے کہاکہ سب کا ساتھ- سب کا وکاس-سب کا وشواس کے عزم کو لے کر حکومت جو کام کر رہی ہے، صحیح معنوں میں یہی انتیودئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتیودئے نظریہ کے عظیم تخلیق کار پنڈت دین دیال اپادھیائے نے سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے فرد کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا خواب دیکھا تھا، انکے نظریہ کے حساب سے ہی مختلف فلاحی منصوبوں کو شروع کر ، حکومت سماج کے آخری فرد تک اسکیموں کا فائدہ پہنچا کر انکے خود کفیل ہونے کا راستہ آسان کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وبا کے دوران بھی حکومت نے آخری پائیدان کے افراد تک متعدد اسکیمیں شروع کر فائدہ پہنچایا ہے۔ کوئی بھوکہ نہ رہے، اندھیرے میں نہ رہے، اس کےلئے اہم منصوبہ پر کام ہو رہا ہے۔ اناج کی فراہمی کثیر مقدار میں کرائی جا رہی ہے۔ غریبوں کی مالی مدد بھی کی جا رہی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی