اترپردیش سے راجیہ سبھا سیٹ کےلئے ہونے والے ذیلی انتخابات کے واسطے  نامزدگی کے آخری دن دو امیدوروں نے نامزدگی داخل کی



اترپردیش سے راجیہ سبھا کےلئے منتخب رکن جناب امر سنگھ کے انتقال کے بعد خالی جگہ کی بھرپائی کے واسطے ذیلی انتخاب کےلئے نامزدگی کے آخری دن آج دو امیدواروں نے اسپیشل سکریٹری ودھان سبھا اور الیکشن افسر جناب برج بھوشن دوبے کے سامنے اپنی نامزدگی داخل کی۔ ان میں ایک بی جے پی سے جناب گووند نارائن اور دوسرے آزاد امیدوار جناب مہیش چند شرما ہیں۔
الیکشن افسر جناب برج بھوشن دوبے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج آخری دن مورخہ یکم ستمبر 2020کو سہ پہر 3:00بجے نامزدگی داخل کرنے کا وقت تھا۔ انہوںنے بتایاکہ کل مورخہ 2ستمبر 2020کو نامزدگی مکتوبات کی جانچ کی جائےگی اور نام واپسی کی آخری تاریخ 4ستمبر 2020ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ذیلی انتخاب کے واسطے مقرر پروگرام کے مطابق 11ستمبر 2020کو ووٹنگ ہوگی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی