پروفیسر محمد ظہیر کا انتقال

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے فیکلٹی آف میڈیسن کے سابق ڈین و پرنسپل اور سی ایم ایس اور کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سابق چیئرمین پروفیسر محمد ظہیر کا مختصر علالت کے بعد آج 87سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ”پروفیسر ظہیر میرے استاد تھے اور ان کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے“۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو برادری پروفیسر ظہیر کے ناگہانی وفات پر آزردہ خاطر ہے، جو استاذ الاساتذہ تھے اور انھوں نے پوری ایک نسل کو پڑھایا اور ان کی تربیت کی تھی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ 
 مرحوم کے بیٹے پروفیسر محمد شعیب ظہیر (شعبہ ¿ کمیونٹی میڈیسن) نے بتایا کہ پروفیسر طارق منصور اہل خانہ سے تعزیت کے لئے رہائش گاہ پر آئے۔
 میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہاکہ پروفیسر ظہیر تاعمر یونیورسٹی سے وابستہ رہے اور سبکدوش ہونے کے بعد بھی وہ طلبہ کی رہنمائی اور سرپرستی کرتے رہے۔ 
 کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے کارگزار چیئرمین پروفیسر نجم خلیق نے کہا کہ پروفیسر ظہیر کے طلبہ ایک مشفق استاد کے طور پر ان کا احترام کرتے ہیں ۔ انھوں نے اپنے علم اور تجربہ سے نسلوں کی تربیت کی۔ 
 پروفیسر محمد ظہیر نے اے ایم یو میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ کارگزار وائس چانسلر، فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین، جے این میڈیکل کالج اسپتال کے پرنسپل و سی ایم ایس اور پانچ بار کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے چیئرمین رہے۔ وہ 1964 میں بطور ریڈر جے این میڈیکل کالج سے وابستہ ہوئے تھے اور 1969 میں پروفیسر مقرر ہوئے۔ وہ جون 1994 میں یونیورسٹی خدمات سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ان کی تدفین یونیورسٹی قبرستان میں عمل میں آئی۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی