جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹر فار انٹر ڈسسپلینری ریسرچ ان بیسک سائنس میں ڈاکٹر محمد امتیاز حسن کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے انسٹا ڈاک نامی ایک مالیکیولر ڈاکنگ پر مبنی ہائی تھروپٹ ورچوئل اسکریننگ ٹول تیار کیا ہے۔ مالیکیولر ڈاکنگ ایک اِن سلیکو عمل ہے جو علاج سے متعلق پروٹین لیگنڈ تعاملات میں دواوں کی نشوونما اور دریافت میں استعمال ہوتا ہے۔
مالیکیولر ڈاکنگ کو لاکھوں مرکبات والے کیمیائی لائبریریوں کی "ورچوئل ہائی تھرو پٹ اسکریننگ" میں بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ دواوں کے ڈیزائن اور دریافت میں ممکنہ کامیابی حاصل کی جاسکے۔
ڈاکٹر حسن اور ان کے طلباء تاج محمد اور یوش متھور نے یہ انسٹا ڈاک تیار کیا ہے، یہ ایک مفت اور کھلی رسائی گرافیکل یوزر انٹرفیس پروگرام ہے جو مالیکیولر ڈاکنگ اور ورچوئل ہائی ٹروپپٹ اسکریننگ کو موثر طریقے سے انجام دینے کے کام آتا ہے۔
انسٹا ڈاک کو بریفنگ ان بائیوفارمٹیکٹس کے ذریعہ اشاعت کے لئے قبول کیا گیا ہے ، جو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے معروف جریدے میں 9.1 کے امپیکٹ فیکٹر www.hassanlab.org/instadock پر تعلیمی اور صنعتی تحقیقی مقاصد کے لئے آزادانہ طور پر دستیاب ہے۔
ڈاکٹر حسن نے بتایا کہ یہ کام ان کے فاضل طلباء جناب تاج محمد اور مسٹر یش متھور کی ایک بہت بڑی کاوش ہے جنھوں نے لاک ڈاؤن میں بھی مستقل کام کیا اور جدید طبی سائنس میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ساختی حیاتیات ، مشین لرننگ ، دواوں کی دریافت ، اور این جی ایس تجزیات کے شعبے میں پوری طرح سرگرم رہے۔ ان کی اس کامیابی سے عالم انسانیت کو بڑا فائدہ ہوگا ۔
ڈاکٹر حسن کی لیب منشیات کے ڈیزائن اور دریافت سے متعلق متعدد تحقیقی منصوبے چلارہی ہے جن تک www.hassanlab.org کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔