نہروں کی صفائی اور کچھ نہروں میںکئی برسوں کے بعد ٹیل تک پانی پہنچنے پر کاشتکاروں اور عوامی نمائندوں نے ستائش کی



 






محکمہ ¿ آبپاشی کی زمینوں کو غیر قانونی قبضوں سے پاک کرایا جائے:ڈاکٹر مہیندر سنگھ
-لکھنو
اترپردیش کے وزیر جل شکتی ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے بھارت رتن موکش گنڈم وشویشورییہ کی 160ویں سالگرہ پر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کاموں اور شخصیت سے تحریک لےکر انجینئرس آبپاشی محکمہ کو ملک کا نمبر-1محکمہ بنانے کا عزم لیں۔ انہوںنے کہاکہ انجینئرنگ ترقی کی محور ہے اور ملک کی ترقی میں ان کا اہل رول ہوتا ہے۔ اس لئے انکی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیت کا پورا-پورا استعمال کرتے ہوئے محکمہ ¿ آبپاشی کی تمام اسکیموں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
وزیر جل شکتی آج محکمہ ¿ آبپاشی کے ڈائرکٹریٹ پر وشویشوریہ کی سالگرہ پر منعقد انجینئرنگ ڈے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔انہوںنے انجینئروں کو ذمہ داری اور فرائض کویاد دلاتے ہوئے کہاکہ اپنے کاموں سے ایک الگ شناخت قائم کرنے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کہاکہ انجینئروں کو کام کرنے کے معاملے میںپوری رعایت اور تحفظ فراہم کرایا جائےگا۔ بشرطیکہ اپنے کاموں میںشفافیت اور معیار کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ¿ دیہی ترقیات کی طرح ہی محکمہ ¿ آبپاشی میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے معاملے میں میرٹ سسٹم اختیار کرتے ہوئے ان سے پوچھ کر تعیناتی دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ایکزیکٹیو انجینئر اور سپرنٹنڈنٹ کی ڈی پی سی، متوفی کے اہل خانہ کی تقرری نیز پنشن سے متعلق دیگر واجیباتکی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائےگا۔ کسی کو بھی کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کہاکہ محکمہ ¿ آبپاشی کی زمینوں پر ایک انچ بھی غیر قانونی قبضہ نہیں ہونے دیا جائےگا۔ مہم چلاکر 1900ہیکٹئر زمین خالی کرائی گئی ہے۔ مستقبل میں کوئی غیر قانونی قبضہ نہ ہونے پائے ان کی ذمہ داری متعلقہ انجینئر کی ہوگی۔ انہوںنے جونیئر انجینئروں کو اپنے تعیناتی مقام پر ہر وقت موجود رہنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ¿ آبپاشی کی تاریخ میں پہلی بار 46000کلومیٹر سے زیادہ نہروں کی صفائی کراکر ٹیل تک پانی پہنچایا گیا ہے، جس کی ستائش کاشتکاروں اور مقامی عوامی نمائندوں نے بھی کی ہے۔
اس موقع پر پرنسپل انجینئر اور ایچ او ڈی جناب راجیو کمار سنگھ، سابق چیف انجینئر پیکٹ جناب اے کے سینگر، سپڑنٹنڈنٹ انجینئر جناب کمار منگلم، انجینئر یونین کے جنرل سکریٹری جناب آشیش یادو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ آخر میں پرنسپل انجینئر (مکینکل) جناب دیویندر اگروال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی