ریاستی حکومت سبھی کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے پرعزم : وزیر اعلیٰ



عوام کو مختلف تشہیری ذرائع سے انفکشن سے بچاو ¿ کی روک تھام کے بارے میںاطلاع دی جائے
   لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت سبھی کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے پیش نظریہ یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے سبھی کوڈ اسپتالوں میں دوااور آکسیجن کابہتر بندوبست بنائے رکھنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ کووڈ19 کے ٹیسٹنگ کا کام پوری صلاحیت سے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی رسک گروپ کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کروائے جائیں۔ سرویلانس سسٹم کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ اورسرویلانس سسٹم جتنا مضبوط ہوگا کووڈ19 کے پھیلاو ¿ کو کنٹرول کرنے میں اتنی زیادہ کامیابی ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ کے جی ایم یو کو محکمہ صحت کے اسپتالوں سے اور ایس جی پی جی آئی کو محکمہ طبی تعلیم کے تحت میڈیکل کالجوں اور طبی اداروں سے ورچوئل آئی سی یو کے توسط سے جوڑا جائے ۔ اس سے سنگین مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے بہتر علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب تک کورونا کی کوئی کارگر دوا یا ویکسین تیار نہیں ہو جاتی تب تک احتیاط اور بچاو ¿ہی واحد علاج ہے۔ اس کے پیش نظر لوگوں کوبیدارکئے جانے کی کارروائی مسلسل جاری رکھا جائے۔ عوام کو مختلف تشہیری ذرائع سے انفکشن سے بچاو ¿ کے بارے میںاطلاع دی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ای سنجیونی ایپ کے توسط سے مہیا کرائی جا رہی او پی ڈی کی سہولت کافی مفید ثابت ہورہی ہے۔ اس کے پیش نظر ای سنجیونی ایپ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے ،اس سے لوگ گھر پر رہتے ہوئے طبی مشورے حاصل کرسکیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی تربیت جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ لکھنو ¿ اور کانپورشہر میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے ریکوری شرح کو بہتر بنایا جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ،پرنسپل سکریٹری غذا و رسد محترمہ وینا کمار مینا ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائرکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔



جدید تر اس سے پرانی