شریف حسین کی کوٹ فیکٹری دوبارہ شروع کرایا


وژن 2026 نے ؛، فیکٹری میں 2000 کوٹ جل کر راکھ ہوگئے تھے


بازآبادکاری مہم کے دوسرے مرحلے میں فسا دمتاثرہ  21 خاندانوں کا روزگار بحال کیا گیا


نئی دہلی : (پریس ریلیز) شریف حسین کھجوری خاص میں اپنی کوٹ فیکٹری چلاتے تھے ،دہلی فسادات میں شرپسندوں نے ان کی کوٹ فیکٹری کو بھی جلاکر خاکستر کردیا ، شریف حسین کے یہاں 30 کاریگر کام کرتے تھے گویا فسادیوں نے  30 خاندانوں کویک لخت بے روزگار کر دیا ، شریف کے بموجب جب ان کی فیکٹری میں آگ لگا ئی گئی اس وقت  2000 کوٹ بن کر تیار تھے ۔ ایک کوٹ کا دام 1500 روپیہ ہوتا ہے اس حساب سے چند گھنٹوں میں لاکھوں کی مالیت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔


شریف حسین اس حادثے سے پوری طرح ٹوٹ چکے تھے ، وژن 2026 نے شریف حسین کا ہاتھ تھاما اور ملت ٹرسٹ بنگلور نے انہیں دوبارہ کاروبار شروع کرانے کا وعدہ کیا اب ان کی فیکٹری بن کر تیار ہوگئی ہے ، وژن 2026 نے کارکانے کی نئے سرے سے مرمت کرایا نئی مشینیں فراہم کیں اور  کپڑا مہیا کرادیا ہے ۔ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل ٹی عارف علی نے  ایک سادے افتتاحی پروگرام میں شریف حسین کو دوکان  کی چابی دی۔


 شریف حسین تو ایک مثال ہیں دہلی کے فساد زدہ عللاقوں میں وژن 2026 منظم ڈھنگ سے بازآبادکاری کرنے والی سماجی تنظیموں میں اہم نام بن کر ابھری ہے ۔ اس تنطیم نے فساد  متاثرین کی زندگیوں کو پٹری پر لانے کے لیے تباہ شدہ گھروں اور دوکانوں کی مرمت اور روزگار کی فراہمی جیسے کئی اہم پروجیکٹوں پر کام کیا ہے۔ بازآبادکاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلینے کے بعد  جس میں 160سے زائد خاندانوں کی مکمل بازآبادکاری کی گئی ہے ۔ وژن 2026 نے اب دوسرے مرحلے میں قدم رکھ دیا ہے ۔ وژن 2026 نے  کھجوری خاص ،امبیکا وہار ،شیو وہار ،نورالہیٰ،بھاگیرتھ وہار،گڑھی مینڈو، مصطفیٰ آباد  نیو مصطفیٰ آباد میں 21 خاندانوں کا روزگار بحال کیا ، جن کی دوکانیں تباہ ہوگئی تھیں انہیں دوبارہ دوکان مع سازو سامان فراہم کرایا ہے ، کچھ لوگوں کو ای رکشا ۔سلائی مشین دے کر انہیں روزگار سے جوڑنے کا کام کیا گیا ہے ۔ اس مرحلے میں 5 بچوں کو ایجوکیشن اسکالرشپ کا نظم کیا گیا ہے ۔ تباہ شدہ گھروں اور دوکانوں کی مرمت ، متاثریں کی مالی مدد کے ذریعے انہیں دوبارہ روزگار سے جوڑنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے ۔


 ٹی عارف علی نے اس موقع پر کہا حالات مشکل ضرور ہیں لیکن سے گھبرائیں نہیں ہمت سے کام لیں اپنی کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں ، اللہ آپ کی مدد کرے گا، ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ وژن 2026  متاثرین کی مکمل بازآبادکاری میں یقین رکھتا ہے ہم تباہ شدہ گھروں اور دوکانوں کی مرمت کر رہے ہیں  متاثریں کی مالی مدد کے ذریعے انہیں دوبارہ روزگار سے جوڑنے کا کام کر رہے ہیں ، بیوہ ہوئی خواتین اوران کے  یتیم بچوں کی تعلیمی سرپرستی بھی ہم کر رہے ہیں ۔ بازآبادکاری کا  پہلا مرحلہ مکمل کر لینے کے بعد  اب ہم دوسرے مرحلے کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی