نینو سیمنٹ پر جامعہ ملیہ اسلامیہ فیکلٹی کی ایجاد کو حکومت  نے دی منظوری


 

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ  شعبہ سول انجینئرنگ کے  اسسٹنٹ پروفیسر عباد الرحمن کے ذریعہ ، حکومت ہند کے پیٹنٹ آفس نے "مضبوط سیمنٹیڈ نینوکوموسیٹ مرکبات اور اس کو بنانے کے طریقے" کے عنوان سے ایک ایجاد کو پیٹنٹ کی منظوری دی ہے۔ 

 

اس ایجاد کا بنیادی مقصد نینو میں ترمیم شدہ سیمنٹ پر مبنی مواد تیار کرنے کے لئے نینو ٹکنالوجی اور تعمیراتی ٹیکنالوجی کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ بہتر میکانی کارکردگی ، وزن میں کمی اور مادی وسائل کا زیادہ موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

نینو سیمنٹ کو کئی مرکبات کو شامل کرنے کے بعد تیار کیا گیا تھا جس کے نتائج خوشگوار انداز میں کم لاگت والے زیادت طاقت کی شئے کی شکل میں برآمد ہوئے تھے۔ سیمنٹ میٹرکس میں نینو سیمنٹ ، سیلیکا فوم ، ننو سلکا فوم ، فلائی ایش اور ننو فلائی ایش جیسے اضافی اجزاء کا مطالعہ عام سائز کے سیمنٹ میٹرکس کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ نینو ذرات کے اضافے کے ساتھ،سیمنٹ میٹرکس کی خصوصیات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 

 

منظور ثانی شدہ ننو کمپوزٹ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ڈھانچے میں کارآمد ثابت ہوں گے جیسے نیوکلیئر پاور پلانٹ ، ہوائی اڈے رن ویز ، اور پل وغیرہ جس میں زیادہ مضبوطی اور پائداری کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ مواد خاص طور پر "سمارٹ شہروں" پر حکومت ہند کے منصوبوں کے تحت اونچی عمارتوں کی تعمیر میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹر عباد الرحمن کے علاوہ ، شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر محمد عارف اور پروفیسر عامر اعظم ، ڈپارٹمنٹ آف اپلائیڈ فزکس ، زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا بھی نام اس میں شامل  ہے۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی