کووِڈ سے سےاحت کی صنعت کو درپےش مسائل پر لےکچر پےش



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کامرس شعبہ کی پروفیسر شیبا حامد نے کولکاتامیں ”پائیدار سیاحت (ڈیجیٹل) پر بین الاقوامی سیاحت میں کووڈ کے بعد عالمی اقتصادی بحالی “کے موضوع پر ایک لیکچر پیش کیا۔
 پروفیسر شیبا حامد نے سیاحت پر کووِڈ کے اثرات اور موجودہ منظر نامے میں اس صنعت سے عوام کی بے رغبتی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے اسباب پر اپنے دلائل پےش کےے۔ اس کے علاوہ انہوںنے اس سمت مےں سوشل میڈیا اور ٹکنالوجی کی شراکت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مسائل کے تدارکاتی اقدامات کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی جس سے سیاحت کی صنعت کے موجودہ بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔


سی وی ڈرافٹنگ کا آن لائن مقابلہ منعقد
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاکی لا سوسائٹی کے زیر اہتمام لیگل سی وی ڈرافٹنگ کے آن لائن مقابلے میں بالترتیب پلوی نرور (راجیو گاندھی نیشنل لا یونیورسٹی، پٹیالہ) اور رودرا شانڈِلیہ دامودرم سنجیویا (نیشنل لا یونیورسٹی، وشاکھاپٹنم) کو بالترتیب فاتح اور رنر اپ کے انعام سے نوازا گیا جبکہ آرٹیکل رائٹنگ مقابلہ مےں ورنیکا مےندی رتا (فیکلٹی آف لا، اے ایم یو) اور علیزا شاہد (گلوکل یونیورسٹی، سہارنپور) نے بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کےا۔
 اے اےم ےو کی صد سالہ تقریبات کے تحت منعقدہ دیگر مقابلوں میں محمد اسد (اے ایم یو) نے اسٹےٹمنٹ آف پرپز رائٹنگ مقابلہ جیتا اور عرشیہ بانو (اے ایم یو) دوسرے مقام پر رہیں۔ شفا قریشی (اے ایم یو) اور امیش ورما (سنٹرل انڈیا کالج آف لا، ناگپور نے کیس کمنٹری تحریری مقابلے میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
 فیکلٹی آف لا کے ڈین پروفیسر شکیل صمدانی نے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاتحین کو چھ سو اور دوئم مقام حاصل کرنے والوں کو چار سو روپے نقد انعام کے علاوہ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
 لا سوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فاتحین کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے میں ملک بھر سے پانچ سو سے زائدطلبہ نے حصہ لیا۔


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی