بیرون ملک تعلیم کے موضوع پر آن لائن رہنمائی پروگرام

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے طلبہ و طالبات کو امریکہ، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، فرانس وغیرہ میں تعلیم و تحقیق کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر نے ابنائے قدیم کے تعاون سے چار روزہ آن لائن تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔
 پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ بانی ¿ درسگاہ سرسید احمد خاں چیلنجوں کے باوجود اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے اور انھوں نے جدید تعلیم کے لئے اے ایم یو کا قیام کیا۔ پروفیسر منصور نے طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ سرسید کی مثال کو پیش نظر رکھیں اور اپنے مقصد کو نگاہوں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔ انھوں نے کہاکہ آج کے دور میں مثبت ذہن رکھنے والوں کے لئے پوری دنیا میں مواقع دستیاب ہیں۔ 
 ورچوئل سیریز کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر سید مسرت علی (بوسٹن، امریکہ) نے پروگرام کے شرکاءکو غیرملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ کے مرحلہ وار عمل کے بارے میں بتایا ۔ 
 آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہما خاں نے داخلہ کے لئے اسٹیٹمنٹ آف پرپز (ایس اوپی) لکھنے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انھوں نے کہاکہ گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ سمیت کس کورس میں داخلہ لینا ہے یہ واضح ہونا چاہئے۔ 
 امریکہ سے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سمیرا دسنوی اور اریب محمود نے جی آر ای کے تیاری کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی، جب کہ یونیورسٹی آف پیرس، فرانس سے بے نظیر خورشید نے آئی ای ایل ٹی ایس اور ٹوئفل ٹسٹ کے بارے میں بتایا ۔ 
 ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ ورچوئل پروگرام کے لئے ایک ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ مسٹر سعد حمید نے ڈاکٹر مزمل مشتاق کے ہمراہ سوال و جواب کے سیشن کی نظامت کی۔ ڈاکٹر ایم زین خاں نے پروگرام کی نظامت کی جب کہ ڈاکٹر جہانگیر عالم نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر مزمل مشتاق نے اظہار تشکر کیا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی