کوویڈ۔19 سے بچاﺅ اورعلاج و معالجے کو موثرطریقے سے نافذرکھنے کی ہدایت
دھان فروخت کرنے والے تمام کسانوں کے کھاتے میں۲۷ گھنٹے کے اندر رقم منتقل کردیا جائے
لکھنو ¿: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کوڈ 19 کے معاملات میں ریاست کی ریکوری شر ح 90 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کوویڈ 19 سے روک تھام اور علاج ومعالجے کو موثرطریقے سے نافذ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میںمنعقدایک اعلی سطحی میٹنگ میں انلاک نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ حکومتی سطح پر محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار کوڈ۔19 کے کنٹرول سے متعلق لکھنو ¿ ، وارانسی ، میرٹھ اور متھرا کے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت اور ان کی رہنمائی کریں۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کنٹریکٹ ٹریسنگ کی جائے۔ اس کے لئے نگرانی ٹیم پوری سرگرمی سے کام کرے ۔انہوں نے ایس جی پی پی جی آئی ، کے جی ایم یو اور آر ایم ایل آئی ایم ایس میں آئی سی یو کے بیڈوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین نہیں آجاتی تب تک اس میں کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہئے۔ اس حکمت عملی کے تحت مستقبل میں بھی کرونا کی لڑائی جاری رہے گی۔ ایمبولینس سروس کورونا مریضوں کی سہولت کے لئے فعال طور پر کام کرتی ر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر 2020 ورلڈ ہینڈ واش ڈے ہے۔ اس کی وسیع تشہیر کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمینٹ کی کارروائی میں پولیس ماسک ، دستانے اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کرے تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔
وزیر اعلی نے کہاکہ سہارا قیمت سکیم (ایم ایس پی) کے تحت قائم کئے گئے دھان کے خریداری مراکز کو فعال طور پر چلنا چاہئے اور کاشتکاروں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی خریداری کی جائے۔ کاشتکاروں کو تمام سہولیات دستیاب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادائیگی کی رقم 72 گھنٹوں کے اندر اندر دھان فروخت کرنے والے تمام کاشتکاروں کے کھاتے میں منتقل کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ضلعی مجسٹریٹ سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اپنے اضلاع میں موثر کاروائی کریں۔
اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیر ریاست برائے صحت مسٹر اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفرااسٹکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زراعت جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای واطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امیت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹریطبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقی و پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعتجناب دیویش چترودیدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلی جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خواتین بہبود اوراطفال ترقات محترمہ ایس رادھا چوہان ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلی ع اطلاعات جناب سنجے پرساد ، سکریٹری وزیر اعلی جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب شیشیر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
۔