وزیر اعلیٰ نے ریاست میں اب تک کووڈ19 کے 01 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جانے پراطمینان کا اظہارکیا
کووڈ19انفیکشن چین توڑنے کے لئے ہر سطح پراحتیاط کے ساتھ علاج کے موثربندوبست جاری رکھا جائے
لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں کووڈ19 کے اب تک 01 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اورٹیسٹنگ کے کام کو پوری صلاحیت سے چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 انفیکشن چین توڑنے کے لئے ہر سطح پر احتیاط برتتے ہوئے روک تھام اور علاج کے موثربندوبست کو جاری رکھاجائے۔
وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایل3 کووڈ اسپتالوں میں ایس جی پی جی آئی سے ورچوئل آئی سی یو اورایل2 کووڈ اسپتالوں میں کے جی ایم یو سے ورچوئل آئی سی یو چلائی جائے۔ اس بندوبست سے دونوں طبی اداروں کے سینئر ڈاکٹر مریضوں کے علاج ومعالجے کے سلسلے میں مناسب مشورہ دے سکیں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پوری صلاحیت سے کام کریں۔ کووڈ19انفیکشن کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم کے ذریعے لوگوں کومسلسل بیدار کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے سلسلے میں چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں موثر کارروائی کی جائے۔ صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے ساتھ سبھی علاقوں میں اینٹی لاروا کیمیکل کا چھڑکاو ¿ کیاجائے۔انہوں نے مہم کی نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم میں جو کارروائی ہو رہی ہے اسے زمینی سطح پر دیکھنا چاہئے ۔
وزیر اعلیٰ نے آنے والے تہواروں کے مدنظر بجلی بندوبست کوبہتر بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دال، سبزی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے موثر کاروائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عام لوگوں کو مناسب قیمتوں پر غذائی اشیاءحاصل ہو۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداور کمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری توانائی جناب اروند کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خواتین بہبودمحترمہ ایس رادھا چوہان ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری شہری ترقیات جناب دیپک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ واطلاعات جناب سنجے پرساد ، راحت کمشنر جناب سنجے گوئل ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔