علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے بانی ¿ درسگاہ سرسید احمد خاں ؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ ’کل ہند مضمون نویسی مقابلہ-2020‘ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 25ہزار روپئے پر مشتمل پہلا انعام انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن ایجوکیشن، سری نگر کے بی ایڈ کے طالب علم مشتاق الحق احمد سکندر نے جیتا ہے، جب کہ پندرہ ہزار روپئے پر مشتمل دوئم انعام اے ایم یو کی ایم اے کی طالبہ بشریٰ عزیز اور دس ہزار روپئے پر مشتمل سوئم انعام مہاراجہ کالج ، اِرناکولم، کوچی (کیرالہ) کی پی ایچ ڈی اسکالر انجنا مینن نے حاصل کیا ہے۔
مقابلہ میں حصہ لینے والے مختلف ریاستوں کے ٹاپرس جنھیں فی کس پانچ ہزار روپئے اور سرٹیفیکٹ بطور انعام دیا جائے گا، ان میں شروتی تیواری،نیشنل لاءیونیورسٹی (نئی دہلی)،شیخ نسرین سلطانہ ، ایس آر لُتھرا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، سورت (گجرات)،امینہ تبسم، سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر (جموں و کشمیر)،اقرا شمیم ، اے ایم یو ملاپورم سنٹر (کیرالہ)، مو ¿من نکہت پروین شفیق احمد،محمدیہ طبیہ کالج، منصورہ، مالیگاو ¿ں (مہاراشٹر)، گُردیپ کور ،کالج آف بیسک سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی ، لدھیانہ (پنجاب)، سلیمان ایم کے، شعبہ ¿ اقتصادیات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد (تلنگانہ)،محمد عبداللہ سرکار، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، (اترپردیش)، اور چندریل چٹوپادھیائے، شعبہ ¿ قانون، بردوان یونیورسٹی (مغربی بنگال) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کماری ودیاوتی آنند ڈی اے وی کالج فار ویمن، کرنال کی طالبہ ساریکا اور چودھری چرن سنگھ ایگریکلچرل یونیورسٹی، حصار کے طالب علم سچن گرگ کو مشترکہ طور سے ہریانہ کا ریاستی ٹاپر اور الکریم ڈگری کالج فار ویمن، رائچور کی طالبہ عرفانہ فردوس اور یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز ، بنگلورو کے طالب علم فیروز باشا کو مشترکہ طور سے کرناٹک کا ریاستی ٹاپر قرار دیا گیا ہے۔مشترکہ ریاستی ٹاپرس کی انعامی رقم فاتحین میں برابر برابر تقسیم کی جائے گی۔
شعبہ ¿ لسانیات کی جانب سے منعقدہ مضمون نویسی مقابلہ کے نتیجہ کا اعلان
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ لسانیات کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر منعقدہ مضمون نویسی مقابلہ میں ایم اے لسانیات کے طالب علم احمد صدیقی (اے ایم ، لسانیات) نے اوّل انعام حاصل کیا ہے۔ مقابلہ کا عنوان تھا : مہاتما گاندھی، امن اور اہنسا کی علامت کے طور پر۔
مقابلہ میں بی اے اور ایم اے کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ دوئم انعام عظمیٰ آفرین (اے ایم ، لسانیات) اور سوئم انعام مشترکہ طور سے سومیہ عابدی اور طوبیٰ سرفراز (اے ایم ، لسانیات)نے حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ہلال منظر فریدی (بی اے) اور منظور احمد (ایم اے، ایل اے ایم ایم) کو حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر ایم جے وارثی نے ملک کی آزادی میں بابائے قوم کی نمایاں کردار کو اجاگر کیا۔
مضمون نویسی مقابلہ کے کنوینر ڈاکٹر عبدالعزیز خان اور ڈاکٹر ناظرین بی لسکر تھے۔