\
وزیر اعلیٰ نے’پولیس یادگار یوم‘ کے موقع پرفرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعلیٰ نے پریڈ کی سلامی دی
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’ پولیس یادگار یوم‘ کے موقع پرفرائض کے کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کوآج یہاں ریزرو پولیس لائن میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر منعقدہ پریڈ کی سلامی لی اور تعزیتی کتابچہ بھی لیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ریاستی پولیس کے تمام اہلکار پوری ایمانداری ، فرائض اور عوامی خدمات کے جذبے سے کام کر تے ہوئے اترپردیش کے عوام کے دل میںتحفظ کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے میں تعاون کریں گے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’پولیس یادگا ر یوم ‘ کے موقع پر آج ہم سبھی ملک کے تمام شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ سال2019-20 میں اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں میں اترپر دیش پولیس کے 09 بہادر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے تمام شہید پولیس اہلکاروںکے تئیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانباز پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی ہمیں مسلسل فرائض کے راستے پر پور ی ایمانداری، ذمہ داری اور فرائض کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ انہوں نے ریاست کے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ان کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے لئے پوری طرح سے حساسیت کے ساتھ تمام ضروری اقدامات اٹھا نے کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور آگے بھی رہے گی ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوںدیگر ریاستوں کے نیم فوجی دستوں اور انڈین آرمی میں کام کرنے والے اور اصل طور پر اترپردیش کے رہنے والے 122شہید اہلکاروں کے لواحقین کو 26کروڑ 95لاکھ روپئے کی مالی مدد فراہم کی گئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ریاست کے مختلف اضلاع اوریو نٹوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کی سہولیات کے لئے 03 کروڑ روپئے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے 4 کروڑ روپئے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ ورکنگ اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اورلواحقین کے طبی بھرپائی سے متعلق 446 دعوو ¿ں کے تصفیے کے لئے 44 لاکھ روپئے ،05 لاکھ روپئے سے زیا دہ کے طبی بھرپائی سے متعلق60معاملات کے لیے 3کروڑ 66لاکھ روپئے ، 81 پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل کنبہ کو سنگین بیماریوں کے علا ج کے لیے فوری طور پر پیشگی قرض کے طور پر 03 کروڑ5لاکھ روپئے ، جیون بیمہ اسکیم کے تحت 322فوت پولیس اہلکاروں کے اہل کنبہ کو مدد کے طور پر 6کروڑ 26 لاکھ روپئے ادا کیے گئے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ اتر پردیش پولیس کی حوصلہ افزائی ، بہترین کا رکردگی اور کاروباری صلاحیت کو بڑھا نے کے مقصد سے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے گذشتہ ایک برس میں پولیس کانسٹیبل کے 49568 عہدوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا چکا ہے۔ اس میں سے 14000 ریکروٹوں کی ابتدائی تربیت 06 اکتوبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ پولیس کے مختلف غیر گزٹ عہدوں پر1292 ملازمین کو ترقی دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میںنظم و نسق کو مستحکم بناکر عوام میں سلامتی کے جذبہ کو مضبوط کرنا اور مجرموں میں قانون کا خوف پیدا کرنا ریاستی حکومت کی اہم پالیسی ہے۔ پولیس فورس کی مو ثر کا رکردگی میںاضافہ کے لیے ریاست کے مختلف اضلاع میں 21 نئے پولیس اسٹیشن اور 09 نئے پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جرائم اور مجرموں کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ۔ اس کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں خوفناک مجرموں کے خلاف کارروائی کے دوران 20 مارچ 2017 سے 5 اکتوبر 2020 کے دوران کل 125 مجرم تصام میں مارے گئے اور 2607 زخمی ہوئے۔ اس کارروائی میں 13جوان شہید اور 988 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں خواتین اور بچوں کے استحصال کو روکنے، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر قابو پانے، انھیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور خواتین کی مستحکم کاری کے مقصد سے خواتین اعزاز سیل، خواتین امدادسیل ، 1090 سے متعلق عوامی شکایت میں مو صول ہونے والی شکایتوں کو شامل کر خواتین اور اطفال تحفظ تنظیم قائم کی گئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ضلع لکھنو ¿ ، بدایوں اور گورکھپورمیں اترپردیش پولیس فورس کی03 خواتین بٹالین کے لئے3786 عہدے وضع کر تشکیل دی گئی ہے۔خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ ، عزت اور خود مختاری کے مقصد سے ریاست میں’مشن شکتی ‘ مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی رومیو اسکواڈ ریاست میں خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے لئے مستقل طور پر ایک مہم کے طور پر چل رہی ہے۔ اس سے خواتین لڑکیوں میں سلامتی کے احساس کو تقویت ملی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش پولیس اور فارنسک سائنس یونیورسٹی کے قیام کے لئے 6 مارچ 2020 کو سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش میں اصلا ح اور مجرموں کو زیادہ سے زیادہ سزا دلانے کے مقصد سے سبھی زونل ہیڈ کوارٹروں میں فارنسک سائنس لیبارٹریوں کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالمی وبائی مرض کوویڈ۔19 سے مو ¿ثر طریقے سے نمٹنے میں ریاستی پولیس نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام پولیس اہلکاروں کا اس بیماری سے نمٹنے میں ریاستی پولیس کی طرف سے نمایاں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت مافیا اور غنڈوں سے عوام کو نجات دلانے کے لئے پرعزم ہے۔ حکومتی سطح سے نشانزد 25 اور پولیس ہیڈ کو اٹر سطح پر نشانزد 08 مافیا مجرموں اور ان کے گروہ کے اراکین اور معاونین کے خلا ف ریاست میں موثر کارروائی کی گئی۔ اس کے تحت اب تک 150سے زیا دہ لائسنسی اسلحہ منسوخ کیے گئے ہیں۔ما فیاو ¿ں کے 200سے زیا دہ معاونین کے خلاف گرفتاری گینگسٹر ایکٹ غنڈ ایکٹ اسلحہ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس کارروائی میں اب تک 300 کروڑروپئے سے زیا دہ کے سرکاری املاک کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ منہدم ضبط کیا گیا ہے ۔
ریاستی حکومت کے وزراجناب سوامی پرساد موریہ اورجناب بلدیو اولکھ ، انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر چیف سکریٹری آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای واطلاعات شری نونیت سہگل ، دیگر سینئر افسران اور پولیس اہلکار موجود تھے۔
٭٭٭٭٭