وزیر اعظم 27 اکتوبر 2020 کوسواندھی اسکیم کے اتر پر دیش کے مستفیدین سے ورچوئل گفتگو کریں گے

 



  لکھنو 
وزیر اعظم نریندر مودی 27 اکتوبر 2020 کوپی ایم سواندھی اسکیم کے اتر پردیش کے مستفیدین سے ورچوئل گفتگو کریں گے۔ اس پر وگرام میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، وزیر شہری ترقیات آشوتوش ٹنڈن اور وزیر ریاست برائے شہری ترقیات مہیش چندر گپتا بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیں گے ۔
یہ اطلاع آج یہاں دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ریاست کے 75 اضلاع کے 651 بلدیاتی اداروں کے مستفید ین کے لئے ورچوئل گفتگو پروگرام کا براہ راست نشر یات دیکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ براہ راست نشرجن لنک سے دیکھا جا سکے گا وہ ہیں:
hattps:pmindiawebcast.nic.in,
DDNational/Uttar Prades,
Youtube.com/dduttarpradesh,Facebook
page-CMOUttarpradesh,
Twitter Handle:CMOfficeUP, You Tube:UP GovtOffcial  
اس کے علاوہ مختلف ریاستی چینل کے ذریعے اس پر وگرام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم پی ایم سواندھی اسکیم کے اتر پر دیش کے مستفیدین سے ان کے کام کرنے کی جگہ سے ورچوئل گفتگو کریں گے ۔وزیر اعظم کے خطاب سے قبل پی ایم سواندھی اسکیم پر تیار فلم کی نمائش بھی کی جائے گی ۔
معلوم ہو کہ حکومت ہند کے ذریعہ کووڈ- 19 کی وبا سے متاثرہ رہڑی ، پٹری دکانداروں کو دوبارہ روزی روٹی بسر سے جو ڑنے کے لئے پی ایم سواندھی اسکیم یکم جون 2020 کوشروع کی گئی ہے ۔ اتر پردیش میںاب تک پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت 07 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن پورٹل پر موصول ہوئے ہیں جس کے مقابلے تقریباً6.40 لاکھ سے زیادہ آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہے ۔اور 3.62 لاکھ سے زائد درخواست منظور ہوئی ہے۔ اب تک 2.62 لاکھ فٹ پاتھ پر بیچنے والوں کو قرض تقسیم کیے گئے ہیں ، جسے بڑھا کر 03 لاکھ کرنے کے لیے تیزی کوششیں کی جارہی ہیں۔اتر پر دیش پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت آن لائن رجسٹریشن ، قرض کی منظوری اور قرض کی تقسیم میں ملک میں پہلے مقام پر ہے ۔ ریاست کی 07 بلدیاتی ادارے وارانسی ، لکھنو ¿ ، آگرہ ، پریاگ راج ، گورکھپور ، غازی آباد وغیرہ اسکیم کے تحت ملک کے ٹاپ 10بلدیاتی اداروں میں شامل ہیں ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی