وزیر اعلیٰ نے پنشن ہولڈروں کے ذریعہ لائف سرٹیفکٹ کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایت دی

 



لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے محکمہ مالیات کو پنشن ہولڈروں کے ذریعہ لائف سرٹیفکٹ پیش کئے جانے کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آن لائن عمل کو فروغ دیتے ہوئے اس کی وسیع تشہیر کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنشن ہولڈر سینئر شہری ہوتے ہیں ۔لائف سرٹیفکٹ پیش کرنے کے لئے انہیں بینک ،ٹریزری اور دفتر جانا پڑتا ہے۔یہ کارروائی پوری کرنے میں پنشن ہولڈروں کو دفت پیش آتی ہے۔اس کے مد نظر آن لائن لائف سرٹیفکٹ پیش کئے جانے کے عمل کو آسان بنایا جائے۔اس کے ذریعہ سے پنشن ہولڈر اپنے گھر یا کامن سروس سینٹر کے ذریعہ لائف سرٹیفکٹ پیش کر آسانی سے پنشن حاصل کرتے رہیں گے۔



٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی