ریاست میں صنعتوں اور نجی شعبے میں بھی روزگار وضع کرنے کا عمل جا ری : نو نیت سہگل






 وزیر اعظم 27 اکتوبر 2020 کوسواندھی یوجنا
کے تحت قرض تقسیم کریں گے اور بات چیف بھی کریں گے
وزیر اعلیٰ مسلسل دھان کی خریدکا جائزہ لے رہے ہیں

لکھنو     
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات جناب نو نیت سہگل نے لوک بھون میں پریس نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کوویڈ 19 کے انفیکشن شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے لیکن یہ وقت اور زیا دہ احتیاط برتنے کا ہے ۔ریاستی حکومت مشن روزگار پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری نو کریوں میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ، کمیشن کے ساتھ میٹنگ کرکے بھرتی کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے۔ مکمل شفافیت سے بھرتی ہو ا س پر عمل کرایا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں مشن شکتی مہم چلائی جارہی ہے۔ مشن شکتی کے تحت پہلے مرحلے میں ہر تھانوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں تحصیلوں اور ترقیاتی بلاکوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک قائم کرایا جا رہا ہے ۔خود روزگار کے لئے بھی اقتصادی قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم 27 اکتوبر 2020 کو اتر پردیش میں تقریبا 03لاکھ ٹھیلے والے ،رہڑی والے اور چھوٹے چھوٹے کھوکھے والے ، کھومچلے والے وغیرہ سے سواندھی یوجناب کے تحت قرض تقسیم کریں گے اور ان سے بات چیت بھی کریں گے ۔
جناب سہگل نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ مشن روزگار پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی سرگرمیاں تیز ی سے چل رہی ہیں۔ ریاست میں قائم 4.35 لاکھ یونٹوں کوخود مختار پیکج کے تحت 10744 کروڑ روپئے کا قرض منظور کر تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ریاست میں صنعتوں اور نجی شعبے میں بھی روزگار وضع کا عمل جاری ہے۔خود مختار اتر پردیش کے روزگار خود روزگار وضع مہم میں اس مالیاتی سال میں 14 مئی سے آج تک 5.76 لاکھ نئی ایم ایس ایم ای یونٹوں کو 15484 کروڑ روپئے کا قرض تقسیم کیا گیا ہے۔ انہی یونٹوں کے ذریعہ سے 22 لاکھ نئے روزگار وضع ہوئے ہیں ۔
جناب سہگل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ مسلسل دھان خریدکاجائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ کاشتکاروں کے دھان کی خریدوقت سے ہوا اور انہیں دھان کی کم سے کم سہارا قیمت ضرور ملے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ کا شت کاروں کو دھان کی خریدکی کم سے کم سہارا قیمت ضرور ملے ۔ اس میں کسی طرح کی لاپروائی پائے جانے پر اس کام میں لگے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی کسان کوپریشانی نہ ہو اورسبھی افسر اچانک معائنہ کریں۔فی الحال ریاست میں 4000 خرید مراکز قائم ہیں۔ اب تک 243148.76 میٹرک ٹن دھان کی خرید یقینی بنائی جا چکی ہے۔ 12 خرید مراکز کے انچارجوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنا دھان قریبی دھان خرید مرکزپر ہی لے کر جائیں بیچولیوں کے رابطے میں نہ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاپروائی کے چلتے دو سینئر پی سی ایس افسران کو معطل کیا گیا ہے ۔
ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد نے کہا کہ ریاست میں کل ایک دن میں مجموعی طور پر 151740 سمپل کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک کل 13908303 سمپل کی جانچ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثر 2277 نئے معاملے آئے ہیں ۔ ریاست میں گزشتہ24 گھنٹے میں 2852 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ریاست میں اب تک کل 433703 افراد کا علاج کر ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ ریاست میں ریکوری کا فیصد اب بڑھ کر 92.62 فیصد ہوگیا ہے۔ ریاست میں 27681 کورونا کے ایکٹیومعاملے ہیں ۔ایکٹیو کیسوں میں 59.43 فیصد کمی آئی ہے۔ ہوم آئیسولیشن میں 12683 لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 263049 افراد ہوم آئیسولیشن کی سہولیات حاصل کرتے ہوئے 250366لو گوں نے اپنے ہوم آئیسولیشن کی مدت مکمل کرلی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں 2339 افراد علاج کرارہے ہیں۔ ریاست میںسرویلانس ٹیم کے ذریعہ 146805 علاقوں میں432349یوم ٹیم کے ذریعہ 27727360 گھروں کے 136303356 آبادی کا سروے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طبی علاج کے لئے ای سنجیونی پورٹل شروع کیا گیا ہے ۔ای سنجیونی کے ذریعہ 1942 افراد نے طبی مشورہ حاصل کیا ۔ اب تک کل 160416لوگوں نے ای سنجیونی پو رٹل پر طبی مشورہ لیا ۔
جناب پرساد نے کہا کہ آئندہ مہینے 03 مہم چلائی جائے گی ۔ ابھی متعددی امراض مہم چل رہی ہے ۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس صاف صفائی اور پانی جمع نہ ہونے دیں ۔گھر میں صاف صفائی رہے گی تو ڈینگو کااثر کم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر ماہ میں 04 لاکھ بچوں کی ٹیکا کاری کی جائے گی ۔اس کے علاوہ جو بچے ابھی باقی ہیں وہ اپنے بچوں کو اس مہم کے تحت ٹیکا کا ری کر وا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 02 نومبر سے 11 نومبر کے درمیان 31اضلاع میں ٹی وی کی مہم چلائی جائے گی ۔ اس کے پہلے 41 اضلاع میں یہ مہم چلائی جا چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٓایوشمان بھارت یوجناسے جو گاو ¿ں چھوٹ گئے ہیں ان کو اگلے ماہ ایک مہم چلا کر تقریباً 7000گاو ¿ں میں لوگوں کے گولڈن کا رڈ بنائے جائیں گے ۔ تہوار کا موسم آرہا ہے ، لہٰذا محلہ نگرانی کمیٹی کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ انفیکشن پھیلنے نہ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص ماسک پہنے بغیر گھر سے باہرنہ نکلے اوراحتیاط برتنا ضروری ہے ۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی