وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ سیکنڈری اسکولوں کے لیے منتخب 3317معاون اساتذہ کی آن لائن پوسٹنگ اور تقرری نامہ تقسیم کی کارروائی کا آغاز کیا

 



لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مثبت توانائی اور جوش معاشرہ کی طاقت ہوتی ہے۔ یہ ہم سب کو آگے بڑھنے کے لئے راغب کرتی ہے ۔ موجودہ ریاستی حکومت کے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران وسیع تبدیلی آئی ہے۔ اس مدت کے دوران سرکاری خدمات کے لیے 03 لاکھ سے زیادہ نوجوانوںکاانتخاب کیا گیا ہے ۔ نوجوانوں کے انتخاب کایہ عمل بلا تفریق ، مکمل شفافیت اورغیر جانب دارانہ طریقہ انجام دیا گیا ہے ۔ مشن روزگار کے تحت بھرتی کے عمل نے رفتار پکڑ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل بیسک تعلیم بورڈکے تحت 31277 اساتذہ کو تقرری نامہ دیا گیا تھا ۔ آج محکمہ ثانوی تعلیم کے ذریعہ 3317نو منتخب معاون اساتذہ کے پوسٹنگ اور تقرری نامہ تقسیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مشن روزگار کے تحت سرکاری ثانوی اسکولوں کے لئے اترپردیش پبلک سروس کمیشن ، پریاگراج کے ذریعہ منتخب 3317 معاون اساتذہ کی منصفانہ اور شفاف آن لائن پوسٹنگ اور تقرری نامہ تقسیم کی کا ررائی کا افتتاح کرنے کے بعد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے منتخب 05 معاون اساتذہ ، محترمہ جیوتی شرما ، محترمہ کیرتی ورما ، محمد اخلاق، سندیپ کمار سنگھ اور محترمہ سمترا دیوی کو علامتی تقرری نامہ فراہم کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ بلا تفریق، شفاف اور منصفانہ انتخاب کابندوبست کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت کا ایجنڈا ترقی ہے۔ ترقی کے لئے پرعزم حکومت ہونے سے انتخاب کی کارروائیاں صلاحیت کی بنیادپر ہو رہا ہے۔ مسلسل اصلاح کی کوشش کرنے سے فی الحال پبلک سروس کمیشن ، پولیس بھرتی بورڈ سمیت سمیت تمام سلیکشن کمیشنوں کی بھرتی کے عمل کے تئیں امیدواروں کابھروسہ بحال ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک استادکے ذریعہ سماج کے نظام میں وسیع تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد سماج کا رہنما ہوتا ہے۔ اس کایہ کردار اس کی شخصیت اور اخلاق سے ظاہر بھی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے منتخب اساتذہ سے مسلسل طور پر اسکول پہنچ کر وہاں درس و تدرس کا ماحول بنانے اور تعلیم کے سطح میں اصلاح لانے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیسک ،ثانوی ، تکنیکی وغیرہ تعلیمی محکموں کے ذریعہ تکنیک کے سہارے ہی آن لائن تعلیمی پروگرام چلایا گیا ۔ اسکول کالج کے بندہونے کے باوجود طلبہ کے نصاب کوآن لائن جاری رکھا گیا۔طلبہ کے ذریعہ بھی اس عمل میں دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اساتذہ کے انتخاب اور پوسٹنگ میں بھی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ بغیر کسی دخل کے ان کی تقرری کا عمل پورا کیا گیا ہے ۔
 پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ ثانوی تعلیم میں بہت سارے اصلاح کیے گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے بدعنوانی سے پاک اور شفاف عمل کے ذریعے انتخاب کی ترجیح کے پیش نظرپہلی بار بغیر انٹرویو کے تحریری امتحان کے ذریعہ معاون اساتذہ کا انتخاب ہوا ہے ۔ شفافیت اور منصفانہ ک طور پر آن لائن پوسٹنگ اور تقرری نامہ تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ثانوی تعلیم میں آن لائن عمل کو اختیار کرتے ہوئے دیگر کام بھی شفاف انداز میں کیے جا رہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ ثانوی تعلیم کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول انٹر کالجوں میں معاون اساتذہ (مرد خواتین) کے 10768 خالی عہدوں پر انتخاب کے لئے پبلک سروس کمیشن ، یوپی ، پریاگراج کے ذریعہ عہدے کی تشہیر کی گئی تھی، جس میں امتحان میں کامیاب امیدواروں میں سے ہندی ، سوشل سائنس اور آرٹس کے مضامین کو چھوڑ کر ، باقی مضامین کے لئے کل 3317 امیدواروں کی منظوری پبلک سروس کمیشن سے حاصل ہوئی ۔تقرری کے عمل میں سب سے اولین ترجیح پبلک سروس کمیشن کی جانب سے معذورں کے زمرے میں منتخب امیدواروں کو دی گئی ، جس سے ان کو اولین ترجیحی والے اسکولوں میں تقرری حاصل ہوئی ۔
پروگرام کے آخر میں وزیرریاست برائے ثانوی تعلیم محترمہ گلاب دیوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری ثانوی تعلیم محترمہ انورادھا شکلا پروگرام کے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
اس موقع پر پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای واطلاعات جناب نونیت سہگل ، سکریٹری سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی