وزیر اعلیٰ نے پردھان منتری سواندھی یوجنا کے تحت ملک میںسب سے زیا دہ 346150قرض کی درخواست منظور کیے جانے پر اطمینا کا اظہار کیا



لکھنو 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پردھان منتری سواندھی یوجنا کے تحت اترپردیش میںسب سے زیا دہ 346150 قرض درخواستوںکو منظور کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 2020 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 03 لاکھ سے زائدرہڑی پٹری دکانداروں کوقرض تقسیم کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت پٹری دکاندار، بھائیوں اور بہنوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خودمختارہندوستان پیکیج کے تحت پردھان منتری سواندھی یوجنا نافذ کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت اولین ترجیح دیتے ہوئے یہ اسکیم چلا رہی ہے۔
آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پردھان منتری سواندھی یوجنا کے تحت اتر پردیش میں اب تک 622167 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس میں سے 346150 درخواست فارم منظور ہوچکے ہیں۔ یہ تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
ترجمان نے بتایا پردھان منتری سواندھی یوجنا مکمل طور پر انفارمیشن ٹکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ اسکیم آن لائن چلائی جارہی ہے۔ درخواست گزار اپنا درخواست فارم خود اپ لوڈ کرسکتے ہیں یا کامن سروس سینٹر ، میونسپل باڈی آفس یا کسی بھی بینک برانچ میں جاکر درخواست اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مستفیدین کو بغیر کسی وراثت کے 10 ہزار ورکنگ سرمایہ فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔مستفیدین کے ذریعہ قرض کی ادائیگی سال بھر میں یا اپنی سہولت کے مطابق اس سے پہلے بھی کیا جا سکتا ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی