ڈاکٹر انعام الدین کو اے ایم یو ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا جائے گا



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اپلائیڈ کیمسٹری شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انعام الدین کو سرسید ڈے یاگاری تقریب پر17اکتوبر کو سائنس، لائف سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن اور یونانی میڈیسن زمرہ میں اس سال کے’ اے ایم یو ینگ ریسرچر ایوارڈ ‘سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈ 50ہزار روپئے پر مشتمل ہے۔ 
 ایوارڈ کے لئے ان کے نام کا انتخاب نامور سائنسداں ڈاکٹر نرنجن چکرورتی (پروفیسر آف اِمیننس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ، نئی دہلی) کی سربراہی میں ایک جیوری نے کیا۔ 
  اِنّوویشن کونسل اینڈ یونیورسٹی اِنکیوبیشن سنٹر، اے ایم یو کے چیئرمین پروفیسر ایس امتیاز حسنین اور کوآرڈنیٹر پروفیسر محمد سجاد اطہر نے کہا کہ ڈاکٹر انعام الدین نے مو ¿قر قومی و بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں 175 تحقیقی مقالے شائع کئے ہیں اور وہ کئی مو ¿قر جرائد کے ادارتی بورڈ میں بھی شامل ہیں۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی