آسٹن، امریکہ میں جشن یوم سر سید

 



علی گڑھ: امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں رہنے والے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طلبہ و طالبات نے سر سید ڈے تقریب کا آن لائن اہتمام کیا اور اس میں عقیدت اور جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنے زمانہ ¿ طالبعلمی کے دلچسپ واقعات بیان کئے۔ 
 مہمان مقرر کی حیثیت سے یونیورسٹی کے سی ایم او ڈاکٹر شارق عقیل نے سر سید کی خدمات کے حوالے سے مدلل اور دلچسپ گفتگو کی۔اردو اشعار سے بھرپور اپنے خطاب میں انہوں نے ابنائے قدیم سے درخواست کی کہ وہ عشق سر سید کے ساتھ ساتھ بانی ¿ درسگاہ کی عملی تقلید کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ترغیب بھی دیں اور خود بھی سنجیدہ کوشش کریں۔
  پروفیسر قاضی مظہر علی،ڈین فیکلٹی آف سائنس نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اپنے تجربات اور تعلیمی دور کے دلچسپ واقعات پیش کئے اور سر سید تحریک کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تقریب میں آسٹن میں قیام پذیر ہادی حسن ہال کے سابق پرووسٹ ڈاکٹر ریاض الدین بھی شریک رہے۔آسٹن ٹیکساس میں یہ سر سید ڈے تقریب کی پہلی کامیاب کوشش تھی جس میں مدثر، شاداب، سلمان، کامران، عاکف سلطان، یاور، کاشفہ، ہادیہ، زینب،کوکب،انس،عقیلہ انصاری و دیگر صاحبان کا زبردست تعاون شامل رہا۔ 



دارالعلوم دیوبند میں عہدے پُر کئے جانے پر مبارکباد



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی دینیات فیکلٹی کے ڈین اور صدر شعبہ پروفیسرمحمدسلیم قاسمی نے گزشتہ دنوں دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ میں مفتی ابوالقاسم نعمانی ( مہتمم دارالعلوم دیوبند) کو شیخ الحدیث ، مولانا ارشد مدنی کو صدرالمدرسین اورقاری محمد عثمان منصورپوری کو کارگذارمہتمم بنائے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
 انھوں نے کہاکہ مفتی محمد سعید پالنپوری کی رحلت کے بعد شیخ الحدیث اورصدرمدرس کے عہدے خالی ہوگئے تھے ، جس کو پرُ کرنے کیلئے شوری کی میٹنگ ہوئی ۔ پروفیسر محمد سلیم قاسمی نے شوری کے حسن انتخاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دارالعلوم دیوبند آئندہ مزید ترقی کی راہیں طے کرے گا ۔ 



جدید تر اس سے پرانی