اسلامک سنٹر آف انڈیا کی اپیل پر لبیک



ہفتہ رحمت کے تحت بلوچ پورہ میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے
لکھنو ¿۔ خاتم الانبیاءرحمة للعالمین کے پیغام رحمت کو عام کرنے کے سلسلے میں ۶تا ۲۱ ربیع الاول مطابق ۴۲تا ۰۳ اکتوبر ۰۲۰۲ئ ”ہفتہ رحمت“ منانے کے لیے اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کی پر خلوص اپیل پر لبیک کہتے ہوئے آج بلوچ پورہ میں بعد نماز ظہر مسجد ابراہیمی کے باہری حصے میںکھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
مسجد کے باہر بلا تفریق مذہب وملت بڑی تعداد میںبھوکے اور ضرورت مند افراد جمع ہوئے اور ترکاری وسبزی پر مشتمل کھانے کے پیکٹ حاصل کیے۔
اس موقع پر آل انڈیا سنی بورڈ کے صدر مولانا محمد مشتاق ، سکریٹری مولانا محمد سفیان نظامی ، قریش ویلفیرفاﺅنڈیشن کے صدر شہاب الدین قریشی، حسن احمد، محمد عرفان،محمد انواراور متعدد افرداد موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی