تربیت دینے والوں کی تربیت



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے امراض خواتین و زچگی شعبہ اور کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی، لکھن ¶ کے اشتراک سے اتر پرسےش تکنیکی تعاون اکائی کے تعاون سے ہنگامی زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر ”تربیت دینے والوں کی تربیت“ کے موضوع پرسہہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
 جے این میڈیکل کالج کی شعبہ امراض خواتین کی صدر پروفیسر نشاط اختر اور کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کی متعلقہ شعبہ کی صدر پروفےسر اوما سنگھ نے شرکا کو ورکشاپ کے مقاصد کے بارے میں بتایا۔ ورکشاپجے اےن اےم سی اور کے جی ایم یو کے اساتذہ کے علاوہ میں اے آئی ایم ایس، بی ایچ یو ورانسی، ایس این میڈیکل کالج آگرہ اور موتی لال نہرو میڈیکل کالج کے 44 ڈاکٹروں نے شرکت کی اور شرکا کو ہنگامی زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کی تربیت دی۔پروفیسر نشاط اختر نے کہا کہ اس ورکشاپ میں زےر بحث آئے موضوعات سے ہنگامی زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کو مزید معیاری بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ میڈیکل کالج مزید تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرے گا اور اس سے نومولود کی اموات کی شرح کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔



 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی