’قومی کیمسٹری ہفتہ‘ کا اہتمام

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ کیمسٹری میں ’قومی کیمسٹری ہفتہ‘ کے تحت امریکن کیمیکل سوسائٹی کے اسٹوڈنٹس چیپٹر، اے ایم یو کے اشتراک سے ایک ویبینار اور کوئز منعقد کیا گیا ۔
 ویبینار میں نامور محقق اور سائنسداں پروفیسر پی شنموگھم (سنٹر لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چنئی) نے کرومیئم کی آلودگی سے ماحولیات کو بچانے اور زرخیز مٹی کے تحفظ کے طور طریقوں پر گفتگو کی، جب کہ سینئر سائنسداں ڈاکٹر پی رگھو پتی (سنٹرل الیکٹروکیمیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کرائی کُڈی) نے اسمارٹ اور شفاف اِنرجی ڈیوائس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ حدت سے بچانے والے نئے میٹیریئل سے بیٹریاں تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ 



 اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر قاضی مظہر علی (ڈین، فیکلٹی آف سائنس) نے کہا کہ ایسے ویبینار طلبہ کے لئے بہت مفید ہیں کیونکہ انھیں ممتاز سائنسدانوں سے ہمکلام ہونے کا موقع ملتا ہے۔ 
 شعبہ ¿ کیمسٹری کے سربراہ پروفیسر سرتاج تبسم نے صنعت و تحقیق میں کیمسٹری کی اہمیت بیان کی جب کہ پروفیسر فرخ ارجمند نے سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور کیمسٹری کی تعلیم کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر انیس احمد (کوآرڈنیٹر، انڈسٹریل کیمسٹری) نے اظہار تشکر کیا۔ ڈاکٹر محمد زین خاں نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا۔ 
 کوئز مقابلہ میں مہیما، اینی حسن اور لائبہ سلیم نے بالترتیب اوّل، دوئم و سوئم انعام حاصل کیا۔ 



جدید تر اس سے پرانی