ڈاٹا سائنس پرپانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کمپیوٹر سائنس شعبہ نے ڈاٹا سائنس پرپانچ روزہ اٹل فیکلٹی ڈیولپمنٹ آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ 
 آن لائن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین نے کہاکہ موجودہ وقت میں ڈاٹا سائنس کی کافی اہمیت ہے اور اس کے ماہرین کی بازار میں کافی مانگ ہے۔ 




 صدر شعبہ اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) کے کنوینر پروفیسر رفیق الزماں خاں نے کہا کہ اکیڈمیشیئن اور محققین کے لئے ڈاٹا سائنس کی جانکاری بہت مفید اور کارآمد ہے۔ انھوں نے ایف ڈی پی کو بھرپور تعاون دینے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور ڈین پروفیسر قاضی مظہر علی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد ساجد، معاون کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیصل انور و ڈاکٹر محمد ندیم، اور ڈاکٹر زریں حسین فاروق (شعبہ ¿ مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ) سمیت دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ڈاکٹر فیصل انور نے اظہار تشکر کیا۔ 



جدید تر اس سے پرانی