علی گڑھ، : علیگس اکیڈمک اِنرچمنٹ پروگرام (اے اے ای پی) نے علی گڑھ میڈیکل الومنئی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (امانا) کے اشتراک سے ”کووِڈ محاذ پر جے این ایم سی کے فارغین کے تجربات“ موضوع پر بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا ۔
افتتاحی کلمات میں اے ایم یو کی فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر آر مہیشوری نے میڈیکل برادری کے سینئر و جونیئر اراکین سے درخواست کی کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور امریکہ کے مختلف اسپتالوں میں کووِڈ کے محاذ پر سرگرم طبی ماہرین کے تجربہ سے استفادہ کے لئے اس ویبینار سیریز میں شرکت کریں۔ انھوں نے کہا کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کووِڈ 19 کے ابھی تک 90ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور متعدد مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا گیا ہے۔ پروفیسر مہیشوری نے ویبینار سیریز کےلئے امانا کا بطور خاص شکریہ ادا کیاجس سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔
پروفیسر ہما کاظمی (کناڈا) نے بچوں میں کووِڈ کے موضوع پر جب کہ ڈاکٹر عبید اے صدیقی نے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر آئی سی یو کے بندوبست پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر شمس اقبال (امریکہ) نے ریڈیولوجی کے کردار، پروفیسر ایم شمیم (ہندوستان) نے کووِڈ کے بعد تنفس کے مسائل، ڈاکٹر ضیاءصدیقی نے کووِڈ 19کے آئسولیشن والے علاقہ کے سلامتی مسائل اور ڈاکٹر گورو گپتا و ڈاکٹر حنا خان (امریکہ) نے پیتھوفزیالوجی و مینجمنٹ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
©ڈاکٹر کوہکن شمسی (صدر، امانا) اور ڈاکٹر تمکین ربانی (صدر، شعبہ ¿ امراض خواتین و زچگی) نے ویبینار کی نظامت کی۔ اس سے قبل اے اے ای پی کوآرڈنیٹر پروفیسر سید ضیاءالرحمٰن نے شرکاءکا خیرمقدم کیا جب کہ ڈاکٹر ریشما محمود (ای سی، امانا) نے اظہار تشکر کیا۔
سنٹر فار انٹرنل کوالٹی ایشورینس کمیٹی میں ممبران کی نامزدگی
علی گڑھ، :وائس چانسلر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) پروفیسر طارق منصور نے یو جی سی کے ضابطوں کے مطابق یونیورسٹی کے سنٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن لرننگ کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری کی سفارش پر سنٹر فار انٹرنل کوالٹی ایشورینس کمیٹی میں دو برس کے لئے ممبران کی نامزدگی کی ہے۔
وائس چانسلر اس کمیٹی کے چیئرمین ہیں، جب کہ بطور ممبر، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے زمرہ سے تین سینئر اساتذہ پروفیسر ایس امتیاز حسنین (شعبہ ¿ لسانیات) ، پروفیسر رمیش چند (شعبہ ¿ ہندی) اور پروفیسر عائشہ فاروق (شعبہ ¿ بزنس ایڈمنسٹریشن)، فاصلاتی اور آن لائن تعلیم فراہم کرنے والے اداروںشعبوں کے سربراہان کے زمرہ سے پروفیسر نواب علی خاں (چیئرمین ، شعبہ ¿ کامرس) ، پروفیسر رفیق الزماں خاں (چیئرمین، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس) اور پروفیسر نگار زبیری (صدر، شعبہ ¿ سیاسیات)، فاصلاتی و آن لائن تعلیم کے بیرونی ماہرین زمرہ سے ڈاکٹر رمیش شرما (امبیڈکر یونیورسٹی، نئی دہلی) اور پروفیسر احرار حسین (فیکلٹی آف ایجوکیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے شعبہ ¿ مالیات و ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں کے زمرہ سے مسٹر محمد عارف الدین احمد (جوائنٹ رجسٹرار) اور مسٹر مسعود الرحمٰن (جوائنٹ فائننس افسر) شامل ہیں۔ سنٹر فار انٹرنل کوالٹی ایشورینس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عاصم ظفر (شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس) کمیٹی کے ممبر سکریٹری ہوں گے۔